موبائل فون کیسے استعمال کریں؟

آپ سوچ رہے ہوں گے شائد میں آپ کو ٹچ سکریں ،ڈائنلوڈنگ موبائل پروگرامنگ،ویڈیو کالنگ، یا اسطرح کا کچھ بتانا چاہتا ہوں۔

نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔میں آپ کو جو بتانا چاہتا ہوں۔وہ سب اس سے زیادہ اہم ہے۔

یہ چند چھوٹی چھوٹی ٹپس ہیں جن پر عمل کرنے سے اپنے آپ کو اور دوسروں کو بہت ساری پریشانیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔
(1) جب بھی کسی اجنبی کو کال کریں۔(جس کے پاس آپ کا نمبر محفوظ نہ ہو) یا اجنبی نمبر سے کال آئے توپہلے اپنا نام ضرور بتائیں۔
اگر کوئی آپ کا جاننے والا بھی آپ سے نام پوچھتا ہے، تو اسے بھِی پہلیاں بجھانے کے بجائے
(آواز پہچانوٗ پہلے آپ اپنا نام بتأوٗ اب تو ہماری آواز بھول گئےٗوغیرہ)
اپنا نام بتائیں ہو سکتا ہے۔ وہ مصروف ہو۔ اور آپ کی فضول باتوں سے اس کا ٹائم ضائع ہو۔ جب آپ بار بار کہیں گے آواز تو پہچانو میں کون ہوں؟ غصہ بھی آسکتا ہے۔
(2) اگر ہو سکے توآپ اپنا فون وائبریشن موڈ پر رکھیں۔اس سے دوسرے لوگ آپ کے فون کی گھنٹی سے پریشان نہیں ہوں گئے۔

اگر آپ فی میل ہیں یاپھر شلوار قمیض، یا ڈھیلے کپڑے پہنتے ہیں،جس سے وائبریشن سے آپ کو اطلاع نہیں ہو سکتی۔ تو آپ فون کی ہلکی گھنٹی رکھیں۔

(3) محفل میں بیٹھے ہوئے فون پر بات نہ کریں۔ کوشش کریں باہر جا کر بات کریں۔

ایک بہت ہی ضروری بات! جوں ہی آپ کے موبائل کہ گھنٹی بجے، سب سے پہلے آپ پاکٹ سے فون نک نکالنے سے پہلے ہی فون کا سائلنٹ بٹن دبا کر فوں کو سائنٹ کر دیں۔اس سے باقی لوگ پریشان نہیں ہوں گئے۔اس کے بعد آپ چائیں تو فون رسیو کریں۔ چاہیں تو کال ریجکٹ کر دیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ محفل سے باہر جا کر بات کرنا چاہیں گئے۔یا پھر نمبر دیکھنا ہوتا ہے۔ کون ہے ؟کس کا نمبر ہے؟ جب تک فون بجتا رہتا ہے۔ جو دوسرے لوگوں کے لئے اذیت کا باعث بنتا ہے۔

فوں دیکھے بغیر ہی آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ سائلنٹ بٹن کہاں پر ہے۔اس سے یہ بھِی فائدہ ہو گا کہ اگرمسجد میں داخل ہونے سے پہلے فون بند کرنا بھول گئے۔ اور دورانِ نماز فوں آ جاتا ہے۔ تو آپ پاکٹ میں ہاتھ ڈال کر بنا فوں دیکھے فون کو سائنلٹ کر سکتے ہیں۔اس پر تمام علماء کا متفقہ فتویٰ بھی ہے۔ کہ آپ کی اپنی اور دوسروں کی نمازمیں خلل پڑھے اس سےبہتر ہے کہ آپ اپنے فون کو خاموش کر دیں۔

(4) اگر کسی کو کوئی نمبر یا اڈریس بھیجنا ہو توبجائے اسکے، کہ آپ کال کے کے نوٹ کروائیں۔ بہتر ہے کہ آپ میسج کے ذریعے ٹائپ کر کے بھیج دیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ نوٹ کرنے کے لِئے قلم کاغذ چاہیے ہوتا ہے۔ لے لو یا پھر کسی دوسرے سے موبائل لے کر نوٹ کرنا ہو تا ہے۔ اگر قلم کا غذ یادوسری کوئی سہولت موجود ہے۔ تب بھی نوٹ کیا گیا نمبر یا اڈریس میں غلطی کا احتمال رہتاہے۔ اگر آپ میسج کے ذریعے بھیجیں گئے۔ تو آپ کے بھیجنے سے پہلے بار بار چیک کر سکتے ہیں۔ اور سنڈ کرنے کے بعد بھی آپ کے پاس رکارڈ رہے گا۔ جو سنڈ کیا صحیح ہے یا غلط ۔ جس کو بھیج رہے ہیں۔ اسے بھی تسلی رہے گئی۔
(5) آپ ہمیشہ اپنے فون میں اتنا بیلنس ضرور رکھیں۔ کہ آپ ایک مختصر کال کر سکیں۔
(6) بلا ضرورت کسی کو بھِی مس کال نہ دیں۔
(7)ہلکی آواز میں گفتگو کریں۔
(8) دوران گفتگو ضرورت پڑھنے پر،معذرت،شکریہ،مہربانی جیسے الفاظ کا استعمال کریں۔اس سے سامنے والے پر آپ کی گفتگو کا اچھا اثر پڑھے گا۔
(9)اپنے فون کو ہمیشہ اپنے پاس رکھنے کی کوشش کریں۔ اگر تھوڑی دیر کے لئے ہی گھر سے باہر جا رہے ہیں تب بھی فون ساتھ میں رکھیں۔
(10) اگر کال آنے پر آپ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تو اس کی کال ریجکٹ کر دیں۔ تاکہ پتہ چلا سکے کہ آپ ابھی بات نہیں کرنا چاہتے۔
(11)اگر کسی کو کال کر رہے ہیں تو ریجکٹ ہونے پر دوبارہ کال نہ کریں یہاں تک کہ کچھ دیر انتظار کر لیں۔
یہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پر ہم عمل کر کے اپنےلئے اور دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

کچھ لوگ شائد یہ اعتراض بھِی کرِیں کہ یہ باتیں تو کوئی خاص نہیں ہیں۔ کس کو نہیں پتہ؟اصل میں بات کا بتہ ہونے یا نہ ہونے کہ نہیں ہے۔جب تک کسی چیز کو ہائی لائٹ نہ کیا جائےاس پر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھا جاتا۔

دوسری بات یہ ہے کہ اکثر یہ خامیاں دیکھنے میں آتی رہتی ہیں۔ اس لئے ضرورت محسوس کی گئی۔

Muzammil Abbasi
About the Author: Muzammil Abbasi Read More Articles by Muzammil Abbasi: 2 Articles with 1900 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.