پاکستان: مفت آن لائن کورسز کیلئے سرچ انجن تیار

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دنیا بھر کے مفت اور بہترین آن لائن کورسز کیلئے ایک میٹا سرچ انجن تیار کرلیا ہے۔ اس واحد پلیٹ فارم پر دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں پر پیش کئے جانے والے سینکڑوں ہزاروں مفت آن لائن کورسز کو باسہولت انداز میں سرچ کیا جاسکے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس بات کا انکشاف اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سابق چیئرمین اور ممتاز پاکستانی کیمیادان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے خلائی علوم پر منعقدہ دوسری قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کیا۔
 

image


ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ جامعہ کراچی میں واقع حسین ابراہیم جمال ( ایچ ای جے) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اگلے ماہ اس میٹا سرچ انجن کا افتتاح کرے گا جس کے ذریعے دنیا کے بہترین مفت کورسز مثلاً ایم آئی ٹی اوپن کورس ویئر، کورسیرا، یوڈاسٹی، خان اکیڈمی، ورچول یونیورسٹی آف پاکستان اور دیگر سینکڑوں اداروں کے کورسز کو باآسانی سرچ کیا جاسکے گا۔ اس سے طلبا و طالبات کو کورسز کی تلاش میں سہولت ہوگی اور وہ کم وقت میں اپنے کورس کو تلاش کرسکیں گے۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ تربیت یافتہ اور قابل اساتذہ کی کمی خصوصاً تیسری دنیا میں آبادی کی بڑی تعداد کو پڑھانے میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی ٹی اور ہارورڈ جیسے ممتاز اداروں کے مفت کورسز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے ہزاروں لاکھوں طالبعلم مستفید ہوں گے۔

ایچ ای سی کے سابق چیئرمین کے مطابق پاکستان واحد ملک ہوگا جو پوری دنیا کے بہترین اور مفت آن لائن کورسز اور علمی خزانے کو ایک پلیٹ فارم پر پیش کررہا ہے۔
 

image

دوسری جانب خلائی سائنس کانفرنس میں ملک بھر سے درجنوں اداروں کے ماہرین اور اسکالرز نے ساٹھ سے زائد پریزینٹیشنز اور تحقیقی مقالے پیش کئے۔ اس کانفرنس کا انعقاد کراچی یونیورسٹی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف پلانیٹری ایسٹروفزکس ( آئی ایس پی اے) نے ‘ ورلڈ اسپیس ویک’ کے سلسلے میں منعقد کیا ہے۔

کانفرنس کے پہلے روز پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن ( سپارکو) ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آئی ایس پی اے اور دیگر ادارے شامل تھے۔

اس سال بین الاقوامی خلائی ہفتے کی تھیم یا موضوع ‘ مریخ کی تسخیر، زمین کی دریافت’ ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan will become the first country to offer top-quality education on an integrated online platform that will include free online courses from hundreds of top universities around the world, claimed Dr Prof Atta-ur-Rahman, the former chairman of the Higher Education Commission, at the Second National Conference on Space Science on Monday.