تاج محل اب دبئی میں

دنیا کے 7 عجائبات میں شامل اور محبت کی نشانی سمجھا جانے والا تاج محل اب دبئی میں بھی تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں- جاری کردہ تصاویر میں اس تاج محل کا خوبصورت ماڈل انتہائی دلفریب ہے-
 

image


ایک رپورٹ کے مطابق تاج عربیہ نامی تاج محل کی نقل پر بننے والا ہوٹل دبئی میں 2016 تک مکمل ہوجائے اور اس کے لیے ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اس کی منظوری بھی دی جاچکی ہے-

کمپنی نے زمین کے حصول اور کام شروع کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اور یہ نقل صرف سفید سنگ مرمر کے ساتھ مکمل طور پر شیشے سے مزین ہوگی-
 

image

20 منزلہ اس انوکھے ہوٹل کا حجم حقیقی تاج محل سے 3 سے 4 گنا زائد ہوگا کیونکہ اس میں 20 منزلہ مینار بھی شامل ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Taj Arabia, a 350-room hotel and serviced apartments that will be a replica of one of the original seven Wonders of the World, India's Taj Mahal, will be ready by early 2016, Emirates 24|7 can reveal. “Our design has been finalised and we have got all the permissions from the authorities.