برطانیہ: مسافر نے طیارہ اتار لیا

برطانیہ میں دورانِ پرواز پائلٹ کے بیمار پڑ جانے کے بعد ایک مسافر نے جہاز کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

فضائی کمپنی کےایک ترجمان کے مطابق جہاز کے پائلٹ کے بیمار ہونے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی گئی اور ٹاور نے ماہرین کو طلب کیا جنہوں نے مسافر کی جہاز کو لینڈ کرانے میں رہنمائی کی۔
 

image


اطلاعات کے مطابق اس مسافر نے ہوائی جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کر رکھی تھی لیکن اس نے کبھی جہاز کو لینڈ نہیں کرایا تھا۔

نارتھ لنکنشائر ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق لینڈنگ کے وقت ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کی گئی تھیں جس میں فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس کو بھی طلب کر رکھا تھا۔

سٹیورٹ سکائز کے مطابق مسافر تیسری کوشش میں جہاز کو اتارنے میں کامیاب ہوا۔

’جہاز کا اگلا حصہ پہلے نیچے ٹکرایا، ٹکرانے کی ایک آواز آئی، پھر آواز آئی اور پھر یہ رک گیا۔ چنگاری نکلتی ہوئے بھی دیکھی اور ہو سکتا ہے کہ ایسا زمین سے رگڑ لگنے کی وجہ سے ہوا ہو۔

جہاز میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر ہی سوار تھا اور حکام نے پائلٹ کی صحت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
 

image

ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے ایئرپورٹ پر آنے والی دو پرازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایئرپورٹ کے قریب سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A passenger has landed an aeroplane at Humberside Airport after the pilot fell ill at the controls. Police, fire and ambulance crews were called to the airport after the pilot collapsed and a distress call was made from the light aircraft.