دنیا کے سب سے قیمتی برانڈز

دنیا کی مختلف قیمتی ترین اشیاﺀ کے بارے میں تو آپ اکثر پڑھتے ہی رہتے ہیں جو کہ عموماً سونے یا پھر ہیروں سے آراستہ ہوتی ہیں- لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے قیمتی برانڈز کے بارے میں بتائیں گے جن کا نام ہی ان کی مصنوعات کی کامیابی اور اعتماد کی ضمانت ہوتا ہے- امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کس برانڈ نے کیا پوزیشن حاصل کی، جانیے آج کے اس آرٹیکل میں-
 

image
بہترین عالمی برانڈز کے حوالے سے ایپل نے کئی برسوں سے دنیا کی نمبر ون کمپنی کے اعزاز پر قبضہ جمائے کوکا کولا کو نیچے دھکیل کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
 
image
سرچ انجن گوگل نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جو کہ 2012 میں چوتھے نمبر پر تھا۔
 
image
یہ پہلی بار ہے کہ دنیا کی یہ معروف ترین مشروب ساز کمپنی سب سے قیمتی برانڈ کے اعزاز سے نہ صرف محروم ہوئی ہے بلکہ پہلی سے براہ راست تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
 
image
اسی طرح گزشتہ سال تیسرے نمبر پر موجود آئی بی ایم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
 
image
مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال کی مانند اس سال بھی اپنی 5 ویں پوزیشن کو ہی برقرار رکھا ہے۔
 
image
دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی اس درجہ بندی میں چھٹا نمبر جنرل الیکٹرک کے نام رہا۔
 
image
فہرست میں 7 واں نمبر میکڈونلڈز نے حاصل کیا-
 
image
اس سال 8 ویں نمبر پر سام سنگ براجمان ہے، جو کہ گزشتہ برس 9 ویں نمبر پر تھا۔
 
image
اس سال نویں پوزیشن انٹیل کمپنی کو حاصل ہوئی ہے۔
 
image
10 ویں نمبر پر ٹویوٹا موجود ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Apple has overtaken Coca-Cola to become the world's most valuable brand, according to a report released today. The crowning of the creator of the iPhone as the leading global brand is striking testimony to the increasing power of technology compared to traditional powerhouses such as car companies.