وطن کی فکر کر نادان

ایک نقشہ سامنے آیا ،اسے دیکھ کر حیرت زدہ ہوگیاہوں ۔پاکستا ن کے متعلق صہیونی منصوبہ یہ ہے کہ پاکستان کو پنجاب اور سندھ۔عظیم تر بلوچستان کو ایرا نی بلو چستان اور پاکستانی بلو چستان کو ملا کر۔صوبہ خیبر پختونخواہ کوافغانستان کیساتھ ملاکر ،عراق میں سنی عراق ،شیعہ عراق ،کردستان میں ترکی کاحصہ ملا کرنئی ریاستیںظاہر کی گئی ہیں اسی طرح مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ ایک علیحدہ ملک جبکہ سعودی عرب کا نشان نہیں ،اور بھی عالم اسلام کے ممالک کے حصے بخرے کیئے جائیں گے ۔گریٹر اسرائیل بنا کر عالم اسلام کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جائے گا ۔صہیونی اپنی سازشوں پر تیزی سے عمل پیراہیں ۔بلوچستان میں جو کچھ لسانی ،گروہی اور صوبائی تعصب پر ہو رہا ہے ۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی حالات سب کے سامنے ہیں ۔تین گھنٹہ تک ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ جبکہ آرمی بھی چند منٹ کے فاصلے پر ہے مگر کوئی کارروائی نہیں ،قیدیوں کو چھڑا کر لے جایا جا رہا ہے حکومت ہے کہ'' ٹک ٹک دیدم نہ کشیدن'' ۔اخباری اطلاع کے مطابق حساس اداروں کو حملے کا علم تھا مگر کارروائی صفر ہے ۔ایبٹ آباد حملے کی رپورٹ منظرعام پر آچکی ہے جس کو پڑھ کر سابقہ حکومت کی نااہلی پوری قوم کے سامنے ہے۔سلالہ چیک پوسٹ پر ہمارے فوجی جوانوں کی شہادت ،حکمرانوں کی کارروائی صفر ۔ریمنڈ ڈیوس لاہور کی معروف شاہراہ پر پاکستانی نوجوان فیضان کو گولیوں سے بھون دیتا ہے ، اس وقت کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت پروٹوکول کیساتھ ریمنڈڈیوس کو بڑے احترام کیساتھ بھیج دیتی ہے یہاں بے قصور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ڈالروں کے عوض امریکا کے حوالے کیا جاتا ہے امریکا جو کہ پراپیگنڈا میں دنیا کو امن دیتا ہے ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86سال قید کا کوئی قانون نہیں مگر پاکستان میں محمد ابن قاسم کانام لیو ا کوئی نہیں ۔غرض عالم اسلام کے حکمران امریکا اور اسرائیل کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ۔پاکستان کا کوئی راز نہیں جو کہ امریکا اور اسرائیل سے پوشیدہ ہو ۔کلید ی آسامیوں پر اسلام اور ملک دشمن لابی مسلط ہے ہر طرف ہاہا کار مچی ہو ئی ہے ۔منی پاکستان کراچی میں روزانہ درجنوں لا شیں سڑکوں پر گر رہی ہیں یہ حالت دیکھ کر اب تو ہمیں اس وقت حیرت ہو تی ہے جب اخبارات ٹی وی پر پر سکون دن گزر تا ہے کہیں کوئی حملہ نہیں ہوتا ۔ہمارے عبادت خانے بھی محفوط نہیں بس ایک بات حکومت کی طرف سے کہی جاتی ہے کہ سب کچھ طالبان کروا رہے ہیں ۔حالانکہ طالبان کے چہرے سے نقاب ریمنڈ ڈیوس کی وجہ سے اُتر گیا تھا جب اس کی گرفتاری پر ثابت ہو اکہ یہ طالبان کے روپ میں کام کرتا رہا ہے ۔پاکستان کی کئی زبانیں بڑی روانی سے بولتا ہے ۔پاکستان اس وقت بلیک واٹر کے قبضہ میں ہے جو کچھ ہوا ہے یہ امریکی اور یہودی لابی کے ایجنٹوں کی وجہ سے ہوا ہے اور پاکستان کی کلید ی آسامیوں پر بیٹھے اسلام اور پاکستان دشمن سب کچھ ان کے منصوبے پر ہوتا ہے اور وہی ہیں جوکہ حکومت کو غلط راستے پر لگاتے ہیں ۔نیز پاکستان میں تقریباً 99%این جی اوز اسلام دشمن کردار ادا کر رہی ہیں اور عالمی طاقتوں کے لئے جاسوسی کا کام کرتی ہیں ۔وہ امداد کے نام پر ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں ۔کیا محب وطن پاکستانیوں کو اب بھی احساس نہیں ہوا ۔کیا ہم لسانی ،گروہی اور صوبائی تعصب سے بالاتر ہوکر صرف مسلمان اور پاکستانی نہیں اور ملک کی سا لمیت کیلئے متحد ہوں ۔اس وقت ملک مشکل ترین حالات سے گز ر رہا ہے ۔دہشت گروں کے سامنے صوبائی اور وفاقی حکومتیں بے بس ہیں ۔اپنے اندر گھسی ہوئی اسلام اور ملک دشمن لابی جسکا دوسرا نام قادیانیت ہے کو پہچان کر اپنے سے دور کریں اللہ ہمارا حامی و نا صر ہو !
 

Abdul Aziz Anjum
About the Author: Abdul Aziz Anjum Read More Articles by Abdul Aziz Anjum: 14 Articles with 16502 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.