کنویں سے خاتون 15 روز بعد زندہ برآمد

جسے اﷲ رکھے اسے کون چکھے اس محاورے کی صداقت ایک بار پر اس وقت ثابت ہوگئی جب ایک چینی خاتون کو 15 روز بعد کنویں سے زندہ نکال لیا گیا-

چین کے صوبے ہینان کے ایک گاؤں میں 38 سالہ خاتون سوکیژیو مکئی کے کھیت میں چھپے کنویں میں جا گری تھی اور وہاں 15 روز تک پھنسی رہی-
 

image


15 روز تک وہ باہمت خاتون وہاں بارش کا پانی اور مکئی کے سٹے کھا کر خود کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہی تاہم اتنے عرصے تک وہاں کوئی بھی اس کی مدد کے لیے نہیں پہنچ سکا-

اسے کنویں سے آزادی اس وقت ملی جب وہ ایک دن چیخ رہی تھی تو وہاں سے گزرنے والے شخص نے اس کی آواز سن کر امدادی کارکنوں کو مدد کے لیے طلب کر لیا-
 

image

جب خاتون کو باہر نکالا گیا تو اس کی جلد انتہائی چکنی اور نرم ہوچکی تھی جبکہ اسے چلنے پھرنے میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Su Qixiu, 38, was found at the bottom of the well in a rural part of central China's Henan province, the Dahe Daily said. The well, hidden from view by corn plants, is only about one metre in diameter and four metres deep, but its smooth walls made climbing out difficult, the paper said.