ڈونگ: جنگل اور آبشاروں سے مزین دنیا کا سب سے بڑا غار

دنیا کا سب سے بڑا غار ویتنام کے جنگلات میں واقع ہے جبکہ اس غار کی گہرائی اتنی ہے کہ اس میں 40 منزلہ بلند عمارت بھی تعمیر کی جاسکتی ہے- تقریباً 5.5 میل لمبا یہ غار ایک برطانوی جوڑے نے سنہ 2009 میں اپنی تعطیلات کے دوران دریافت کیا تھا-
 

image


تاہم اب اسے عام عوام کے لیے بھی کھولنے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جہاں وہ 6 دن بھی گزار سکیں گے٬ اور اس غار کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی حاصل کرسکیں گے-

یہاں حفاظتی ہدایات کے لیے ماہرین اور رہنمائی کے لیے گائیڈ بھی موجود ہوں گے جو یہاں آنے والے سیاحوں کی ملاقات اس علاقے میں Doong گاؤں کے مقامی افراد سے بھی کروائیں گے-

یہ غار ویت نام کے سون ڈونگ کے پہاڑی علاقے میں دریافت ہوا ہے اور اس غار میں سورج کی روشنی کے لیے کافی بڑے رخنے بھی موجود ہیں-
 

image

اس غار کے دو داخلی راستے ہیں اور غار میں 50 میٹر لمبے درخت بھی پائے گئے ہیں جبکہ یہاں ایک پورا جنگل بھی آباد ہے-

اس جنگل میں آبشاریں٬ دریا٬ عظیم الشان ڈھلوانوں اور قدرت کے دیگر نظاروں کے ساتھ ساتھ بندروں سے لے کر دوسرے بہت جانور بھی موجود ہیں-

زیر زمین واقع اس غار کے دریافت کی کہانی بھی انتہائی دلچسپ ہے-

اس غار کی دریافت کا سہرا برطانوی شہر بریڈ فور سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے Howard اور ان کی بیوی Deb کے سر جاتا ہے-
 

image

اس جوڑے نے چار سال قبل جب اپنی ملازمتوں کو خیرآباد کہا تو اس وقت انہوں نے دنیا کی نئی اور دلچسپ غاروں کی تلاش کے لیے سفر کرنے کا فیصلہ کیا-

اس جوڑے نے یہاں کے ایک مقامی فرد Ho Khanh سے سنا کہ 20 سال قبل وہ اور یہاں کے دوسرے افراد طوفانوں سے بچنے کے لیے اسی غار میں پناہ لیا کرتے تھے-

مسٹر ہاورڈ کا کہنا ہے کہ “ ہم نے اس سے قبل اس سیارے پر ایسا دوسرا کوئی غار نہیں دیکھا“-

“ ہم دونوں دنیا کے اس نئے عجوبے کو دیکھنے والے سب سے پہلے افراد ہیں اس لیے ہم اپنے آپ کو انتہائی خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ہمیں سب سے پہلے اسے دیکھنے کا موقع ملا“-

“ میں بہت خوش ہوں کہ ہم میاں بیوی ایک ہی جیسی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سے ہمارے کام میں آسانی بھی پیدا ہوتی ہے“-

34 سال قبل شادی کرنے والے جوڑے نے ویت نام میں ہی مستقل رہائش اختیار کر لی اور وہیں اپنا کاروبار بھی قائم کرلیا-
 

VIEW PICTURE GALLERY
 

 

YOU MAY ALSO LIKE:

This is the jaw-dropping hidden utopia that a Bradford couple chanced upon on holiday. The underground cave is showered with sunlight that pours through two huge entrances, allowing trees up to 50 metres tall to flourish. Tucked behind a mountain in Vietnam, Son Doong - meaning river mountain - has sat peacefully under the human radar for as long as records can show.