سرخیاں آپکی متن ہمارا

س۔کراچی میں اسلحہ کہاں سے اتا ہے۔ عدالت عالیہ
م۔ انتہائی اسان و سادہ سوال ہے ایسٹیبلشمنٹ
س۔بھرتیوں پر پابندی ختم ضروری سیٹوں پر تقرری کا اعلان ۔خبر
ج۔ ویل ڈن بیچارے اراکین پارلیمان تین ماہ سے بیکار و بے روزگار ہیں۔
س۔وزیراعظم کا سول سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان۔این این ائی
ج۔پھر تو فوج کا حق بنتا ہے۔
س۔ٹمبر پالیسی کی منسوخی پر وفاق کے خلاف احتجاج کریں گے۔وزیر مواصلات گلگت و بلستتان
ج۔ کیا اپ نے میثاق جمہوریت کے نام پر وفاق کو بھتہ نہیں دیا؟
س۔ مہاجر ریپبلکن رپورٹ واپس لے رہے ہیں ۔چوہدری نثار
ج تاکہ ٹارگٹ کلرز اپنی مقدس کاروائیاں جاری رکھیں۔
س۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوگیا۔بی بی سی کا دعوی
ج۔ تو پھر کیا ہوا دونوں کی قریبی رشتہ داری ہے اسامہ بن لادن گواہ ہے۔
س۔ڈی جی رینجر نے عدالت کے باہر اپنا بیان بدل دیا۔ خبر
ج۔ جیسے ضیاالحق نے تین ماہ میں الیکشن کروانے کا بیان بار بار بدلا تھا۔
س۔ ملالہ کوناروے کےex pm نے گھر جا کر ایوارڈ دیا۔
ج۔ مغربی اقوام اور عالمی اداروں کو پاکستان کی6 کروڑ لڑکیوں میں دوسری ملالائیں کیوں نہیں دکھتیں۔
س۔ کراچی بدامنی کیس میں چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سندھ کی سرزنش کی۔خبر
ج۔ کیا ائین پاکستان میں کوئی سرزنش کرنے والوں کی سرزنش کرسکتا ہے؟
س۔ خیبر پختون خواہ حکومت دو ماہ کی مہمان ہے۔مولانا فضل الرحمن
ج۔کیا اپ نے ttpطالبان کو فائنل راونڈ کا اشارہ دے دیا ہے؟
س۔ پٹرول کی قیمتوں میں چار روپے کااضافہ ۔ خبر
ج۔ حکومتی خوشحالی کے لئے چار روپے انتہائی کم ہیں
س۔ باہر جانے پر پابندی عدلیہ نے وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔ خبر
ج۔ کیا دوسری بار ثبوت کے بغیر زرداری کو گیارہ سالہ جیل یاترا کروانے کا منصوبہ مکمل ہے؟
Rauf Amir Papa Beryar
About the Author: Rauf Amir Papa Beryar Read More Articles by Rauf Amir Papa Beryar: 34 Articles with 25349 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.