پاکستانی طالبعلم کا نیا ریکارڈ

ایک پاکستانی طالبعلم، ہارون طارق نے ‘ انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (IGCSE) کے تحت یونیورسٹی آف کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشن میں او اور اے لیول امتحانات میں 47 اے لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا-

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان کے اہم مضامین میں آرٹس اور سائنس، دونوں ہی شامل ہیں جن میں انسان اور سماجی حیاتیات، اسلامیات اور کلچر، فزکس، کیمسٹری اور عالمی ترقی وغیرہ اہم مضامین ہیں۔
 

image


ہارون طارق فروبل انٹرنیشنل سکول سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے اس کارنامے سے پاکستان عالمی سطح پر اُبھر کر آیا ہے۔

اس سے قبلO لیولز میں 28 اے کا عالمی ریکارڈ تھا جو ایک اور پاکستانی طالبعلم زوہیب اسد نے قائم کیا تھا۔ لیکن اب ہارون طارق نے او لیولز میں 38 اے حاصل کئے ہیں اور مجموعی طور پر او اور اے لیولز میں 47 اے حاصل کئے ہیں۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون نے بتایا کہ انہوں نے O اور A لیولز کی تین سالہ تعلیم میں 50 مختلف مضامین پڑھے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 47 اے حاصل کرنا آسان نہ تھا کیونکہ انہوں نے فرنچ اور اسپینش زبانیں بھی پڑھی تھیں۔

‘ میں مستقبل میں انجینیئرنگ پڑھنا چاہتا ہوں لیکن اب تک فیصلہ نہیں کیا کہ سافٹ ویئر انجینیئرنگ پڑھوں یا ایروناٹیکل انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کروں،’ انہوں نے کہا۔
 

image

طارق کے مطابق ان کے ٹیچرز نے ان پر بھرپور توجہ دی تھی اور وہ پڑھائی پر بہت توجہ دیتے تھے۔

سکول کی پرنسپل شامیما کمال ہارون کی کامیابی پر کہا،’ کل کے قابل افراد کی تیاری میں اپنے اہم کردار پر مجھے فخر ہے۔’

دوسری جانب امتحانات کی ہیڈ سحر پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے طالبعلم تعلیمی میدان میں عالمی ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani student, Haroon Tariq, has broken the current world record by securing a total of 47 As in his International General Certificate of Secondary Education (IGCSE) O Level and A Level exams from the University of Cambridge International Examinations.