کون کامیاب ہوا٬ ضمنی انتخابات کے نتائج

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات سرکاری اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 39 نشستوں میں سے 19 پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات میں اب تک کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 15 میں س ے5 نشستیں ن لیگ نے جیت لی ہیں جبکہ تحریک انصاف عمران خان کی قومی اسمبلی کی خالی کی گئی دونوں نشستیں گنوا بیٹھی۔
 

image


غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 1 پشاور پر عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور، این اے 13 صوابی پر پاکستان تحریک انصاف کے عاقب اللہ، این اے 48 اسلام آباد پر پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر، این اے 68 سرگودھا پر ن لیگ کے شفقت حیات خان، این اے 71 میانوالی پر(ن)لیگ کے عبیداللہ شادی خیل،این اے 83 فیصل آباد پر ن لیگ کے میاں عبدالمنان، این اے 103حافظ آباد پر (ن) لیگ کے شاہد حسین بھٹی، این اے 129 لاہور پر مسلم لیگ ن کی شازیہ مبشر، این اے 177 مظفر گڑھ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام ربانی کھر، این اے 235 سانگھڑ پر پیپلزپارٹی کی شازیہ مری، ،این اے 237 ٹھٹھہ پر پیپلزپارٹی کی شمس النساء، این اے 254 کراچی پر ایم کیو ایم کے علی راشد اور این اے 262 قلعہ عبداللہ پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالقادر خان نے فتح حاصل کی-

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایات پر این اے 5 نوشہرہ اور این اے 27 لکی مروت کے 18 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح یہاں کے نتیجے ، پولنگ مکمل ہونے کے بعد ہی آئیں گے۔

ضمنی انتخابات: پنجاب کے نتائج
پنجاب میں پی پی 6 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 51 سے اسد علی تبسم، پی پی 118 سے چوہدری اختر عباس بوسال، پی پی 123 سے خواجہ منشا بٹ، پی پی 142 سے خواجہ سلمان رفیق، پی پی 150 سے میاں مرغوب احمد، پی پی 161 چوہدری گلزار احمد، پی پی 210 سے محمد زبیر خان، پی پی 217 سے رانا بابر حسین، پی پی 254 سے حماد نواز خان اور پی پی 289 سے رئیس محبوب احمد کامیاب ہوئے۔

ضمنی انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ اب تک سب سے آگے ہے جس نے صوبہ پنجاب میں گیارہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ یہاں سے پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف نے دو دو نشستیں حاصل کی ہیں۔

ضمنی انتخابات: خیبرپختونخوا کے نتائج
صوبہ خیبر پختونخوا کی چار صوبائی نشستوں میں دو نشستوں پر آزاد جبکہ ایک پر عوامی نیشنل پارٹی اور آخری چوتھی نشست پر جمعیتِ علمائے اسلام ف نے کامیابی حاصل کی ہے۔
 

image

ضمنی انتخابات: بلوچستان کے نتائج
بلوچستان میں جن نشستوں پر کل بروز جمعرات کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے ان میں قلعہ عبداللہ، چمن سے قومی اسمبلی کی نشست این اے -262 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی بی 29 نصیرآباد(2)، پی بی32 جھل مگسی اور پی بی 44 لسبیلہ شامل ہیں۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی کی تین نشستیں برقرار رکھیں۔

مسلم لیگ ن نے لسبیلہ اور نصیرآباد سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار نوابزادہ طارق حسین مگسی جھل مگسی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی- 32 اپنے نام کی۔

خان آف قلات کے پوتے پرنس احمد علی احمد زئی لسبیلہ سے صوبائی نشست پی بی-44 جیتنے میں کامیاب رہے۔

ضمنی انتخابات: سندھ کے نتائج
غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ میں کراچی کے حلقہ پی ایس پچانوے اور پی ایس ایک سو تین پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے محمد حسین اور عبدالرؤف صدیقی کامیاب قرار پائے ہیں۔

جبکہ میر پور خاص سے بھی متحدہ کے امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی کامیاب ہوگئے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The ruling Pakistan Muslim-N (PML-N) has topped the electoral race once again by securing maximum number of provincial and National Assembly seats in the by-elections. Meanwhile, the PPP and the ANP, which had fared poorly in the general elections despite being in the ruling coalition for five years, seem to be awakening while the PTI’s ‘tsunami’ seems to have receded.