لوکل سواری

راولپنڈی کہ رہائشی جو کہ اردگرد کے ملحقہ علاقوں خصوصاً اسلام آباد میں ملازمت کرتے ہیں ہر صبح ایک نہایت مشکل ٹاسک سے گزرتے ہیں ان کے لیے یہ ٹاسک ایک چیلنج کی حثیت رکھتا ہے اور وہ گھر سے چلتے وقت اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوتے ہیں ان کا اپنے آفس تک پہنچنے کا سفر نہایت دلچسب ہوتا ہے اور کبھی کبھی ناخوشگوار بھی سب سے بڑی مشکل اسلام آباد جانے والے ملازمین کو پیش آتی ہے ۔ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں ان کو اپنے لیے جگہ بنانا بڑا معرکہ ہوتا ہے۔ کیونکہ ٹرانسپورٹرز لوکل سواری کی تلاش میں بڑی جد وجہد کرتے ہیں اور لانگ روٹ سواری سے اس طرح بھاگتے ہیں جیسے کہ ہرن شیر کو دیکھ کر بھاگتا ہے۔ اب سواریوں کی ہمت دیکھیں انہوں نے بھی اس مشکل کا حل یوں نکالا ہے کہ وہ خود کو لوکل سواری کہہ کر بیٹھ جاتے ہیں اور بھر آگے اللہ حافظ گاڑی کے اندر عجیب سما ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس ٹاسک شو میں روز بروز ترقی ہورہی ہے ٹرانسپورٹرز ہر روز نئی نئی ٹرکس ایجاد کرتے ہیں جن کو دیکھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور جب خود واسطہ پڑتا ہے تو غصہ بھی ۔ خیر یہ تو چھوٹا سا مسئلہ ہمارے روز مرہ کے معمولات میں شامل ہے لیکن بڑے بڑے مسائل جو ہمیں درپیش ہیں ان کا کیا ہوگا ٹرانسپوٹرز بے چارے تو ڈبل کمائی کے لیے ایسا کرتے ہیں لیکن سوال ہے یہ کہ جو اس ملک کی گاڑی کو چلارہے ہیں ان کی ٹرکس سے ہم خود کو کیسے بچا پائیں گے ۔ دعا ہے کہ اللہ اس ملک کی گاڑی کو ناتجربہ کار ڈرائیورز سے دور رکھے اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ہی اس ملک کی گاڑی کو چلانے کے لیے سلیکٹ ہوں آمین
Irfan Ali
About the Author: Irfan Ali Read More Articles by Irfan Ali: 20 Articles with 28040 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.