اگست تاریخ کے آئینے میں

اگست گریگورین سال کا آٹھواں مہینہ ہے۔ قدیم زمانے میں یہ سال کا چھٹا مہینہ ہوتاتھا اور اسے یعنی چھٹا کہتے تھے،(Sextilis) مگر اس کا نام جولئین تقویم کی ابتداء کے وقت 450 قبل مسیح میں اگست رکھا گیا ،جو اصل میں روم کے پہلے بادشاہ آگستس (Augustus) کے نام پر تھا۔ پاکستان میں یہ مہینہ انگریزوں سے 14اگست1947ء کو آزادی حاصل کرنے کی بنا پر ماہِ آزادی کے حوالے سے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔اس مناسبت سے ماہ اگست میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے چیدہ چیدہ واقعات یہاں دیئے جا رہے ہیں کہ اس مہینے میں کیا کیا ہوا؟۔ یکم اگست 1948ء… منٹو پارک لاہور کا نام تبدیل کر کے اقبال پارک رکھا گیا۔ 2 اگست 1858ء… برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کا خاتمہ،ہندوستان پر برطانوی اقتدار کا آغاز ہوا۔ 2 اگست 1934 ء …ہٹلر جرمنی کا حکمران بنا۔ 2 اگست 1960ء… وزارت خزانہ حکومت پاکستان نے انعامی بانڈسکیم کا اعلان کیا۔ 2 اگست 1968ء… لاہور اور اسپین کے شہر’’قرطبہ‘‘کو جڑواں شہر قرار دیا گیا۔ 2 اگست 1969ء… وی وی گری بھارت کے چوتھے صدر بنے۔ 3 اگست 1492ء… کو لمبس اپنے تاریخی سفر پر روانہ ہوئے واضح رہے کہ اس نے امریکا دریافت کیا۔ 3 اگست 1778ء… دنیا کا پہلا سیونگ بنک کھولا گیا۔ 3 اگست 1886ء… دنیا کا پہلا جنگی جہاز تیار ہوا۔ 3 اگست 1922ء… ریڈیو سے پہلی مرتبہ ڈراما نشر ہوا۔ 3 اگست 1960ء… فرانس نے نائیجریا کو مکمل آزادی دے دی۔ 3 اگست 1961ء… پاکستان نے الجزائیر کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ 3 اگست 1999ء… امریکا کے پروفیسر نومن گری نے اپنے جسم پر ساڑھے تین لاکھ شہد کی مکھیاں بٹھا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ 4 اگست 1830ء… امریکا کے شہر شگاگو کا نقشہ مکمل ہوا۔ 4 اگست 1962ء… جنرل ایوب خان نے کراچی میں دائود انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ 5 اگست 1976ء… کراچی سے 35 کلو میٹر دُور نئی بندرگاہ پورٹ قاسم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 6 اگست 1806ء… عظیم رومی سلطنت کا خاتمہ ہوا۔ 6 اگست 1861ء… حکومت ہندوستان نے پہلا کرنسی نوٹ جاری کیا۔ 6 اگست 1945ء… جاپان کے شہر ہیرو شیما پر ایٹم بم گرایا گیا۔ 6 اگست 1973ء… سینٹ کا پہلا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری فضل الٰہی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ 6 اگست 1990ء… صدر غلام اسحاق خان نے قومی اسمبلی توڑ کر بے نظیر حکومت برطرف کی۔ 7 اگست 1947ء… قائد اعظمؒ قیام پاکستان کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے۔ 7 اگست 1954ء… پاکستان کا قومی ترانہ شائع ہوا۔ 7 اگست 1955ء… سکندر مرزا قائم مقام گورنر جنرل بنے۔ 8 اگست 1864ء… ریڈکراس کے منشور پر دستخط ہوئے۔ 8 اگست 1940ء… بھوٹان آزاد ہوا۔ 8 اگست 1983ء… پاکستان میں وفاقی محتسب کے ادارے کا قیام عمل میں آیا اور جسٹس سردار محمد اقبال پہلے وفاقی محتسب بنے۔ 9 اگست 1945ء… جاپان کے شہر ناگاساکی پر اٹھارہ سو فٹ کی بلندی سے ایٹم بم گرایا گیا۔ 10 اگست 1973ء… فضل الٰہی چوہدری پاکستان کے صدر بنے۔ 10 اگست 1983ء… PIA نے پشاور سے بنوں کے لیے پروازیں شروع کی۔ 11 اگست 1909ء… ایس او ایس سگنل پہلی مرتبہ استعمال ہوا۔ 11 اگست 1984ء… لاس اینجلس اولمپکس ہاکی میں پاکستان نے مغربی جرمنی کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ 12 اگست 1851ء… دنیا کی پہلی گھریلو سلائی مشین ایجاد ہوئی۔ 12 اگست 1948ء… اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرار داد منظور کی کہ ‘‘کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔ 12 اگست 1960ء… دنیا کا پہلا مواصلاتی سیارہ ایکواول خلاء میں روانہ ہوا۔ 12 اگست1971ء… ذوالفقار علی بھٹو وزیر اعظم بنے۔ 12 اگست2000ء… روس کی ایٹمی آبدوز سمندر کی تہہ میں بیٹھ گئی 118 افراد ہلاک ہوئے۔ 13 اگست 1954ء… پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا۔ 13 اگست 1961ء… دیوار برلن کی تعمیر کا آغاز ہوا۔ 14 اگست 1947 ء …پیارے وطن پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ 14 اگست 1893ء… چین اور جاپان کی لڑائی کے دوران ایک المناک واقعہ پیش آیا جب چینی طیارے جاپانی جہازوں پر بم گرائے گئے تو غلطی سے اپنے شہر شنگھائی پر بم گرا دیئے، جس سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی جبکہ املاک کا زبردست نقصان ہوا۔ 14 اگست 1944ء… وزیر اطلاعات و نشریات خواجہ شہاب الدین نے ریڈیو پاکستان کراچی کا افتتاح کیا۔ 14 اگست 1973ء… پاکستان کا مستقل آئین نافذ ہوا۔ 14 اگست 1974ء… قومی اسمبلی کی موجودہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 15 اگست 1947ء…قائد اعظم ؒنے گورنر جنرل اور لیاقت علی خان نے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف اُٹھایا۔

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 257996 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More