’بَگ‘‘ نے کردیے راز فاش

فیس بُک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سوشل ویب سائٹ کے سسٹم میں آنے والے ایک بگ کے باعث ساٹھ لاکھ یوزرز کے ایسے کوائف جنھیں وہ ہر ایک کے سامنے نہیں لانا چاہتے، منکشف ہوگئے۔

فیس بک کے مطابق جو انفارمیشن بگ کی وجہ سے سامنے آئی اس میں یوزرز کے ای میل ایڈریسز اور فون نمبر شامل ہیں۔ بگ کی وجہ سے یہ معلومات ایسے یوزرز تک پہنچ گئیں جو بگ کا نشانہ بننے والے ایف بی اکاؤنٹ ہولڈر کی کچھ کنٹیکٹ انفارمیشن رکھتے تھے یا اس سے کسی بھی طرح مربوط تھے۔

ایف بی کا کہنا ہے کہ بگ کی یہ کارروائی خالصتاً تیکنیکی مسئلہ تھا، جس کے نتیجے میں صارفین کی انفارمیشن خود بہ خود ڈاؤن لوڈ ہوگئی۔

اس بگ کا نشانہ ’’Download Your Information‘‘ ٹول بنا، جس کے باعث اگر کسی نے اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے کسی اور یوزر کے آرکائیوز میں سے کچھ ڈاؤن لوڈ کیا تو، اس اکاؤنٹ سے مربوط دوسرے یوزرز کے ٹیلی فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی ساتھ ہی ڈاؤن لوڈ ہوگئے۔ فیس بک کی انتظامیہ نےکہا ہے کہ اب یہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے
Sana Ghori
About the Author: Sana Ghori Read More Articles by Sana Ghori: 317 Articles with 282289 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.