4 سالہ بچہ دوسری مرتبہ مئیر منتخب

امریکی ریاست منیسوٹا کے قصبے ڈورسٹ میں چار سالہ بچہ دوسری بار علاقے کا مئیر بن گیا ہے ۔22 سے 28افراد کی آبادی پر مشتمل اس قصبے میں مئیر کے انتخاب کے لیے ایک منفرد طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے-

مئیر کے انتخاب کے لیے تمام افراد کا نام پرچی پر لکھ پر قرعہ نکال کر کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ سال کی مانند اس سال بھی یہ قرعہ فال ننھے طالبعلم رابرٹ بوبی ٹفٹس کے نام نکلا جسے علاقے کا باقاعدہ مئیر تسلیم کر لیا گیا۔
 

image


یہ عہدہ حاصل کرنے کے بعد اس ننھے مئیر نے نہایت بردباری کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔

چار سالہ بچہ یہ عہدہ حاصل کرنے کے باوجود زیادہ پریشان نہیں ہے کیونکہ یہ صرف ایک علامتی عہدہ ہے جبکہ علاقے کے انتظامات ایک علیحدہ کو نسل چلاتی ہے۔
 

image

واضح رہے کہ اس ننھی عمر میں علاقے کے درجن بھر بڑی عمر کے افراد کو شکست دے کر مئیر منتخب ہونے والے رابرٹ ٹفٹس کو آئسکریم کھانا اور مچھلی کا شکار کرنا پسند ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

DORSET, Minn. (TheBlaze/AP) –Robert “Bobby” Tufts was only 3-years-old when he first threw his hat into the political arena, winning the mayoral race of a small tourist town in northern Minnesota. Having yet to step foot inside a kindergarten, he has just been re-elected to his post as mayor of Dorset.