قطب شمالی کے آخری شہر ترومسو میں رمضان

دھند سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں کے درمیان قطب شمالی کے لیے مہماتی سفر کی روانگی کے لیے آخری شہر ترومسو (Tromso) کی کل آباد 67000نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ شہر اپنے محل وقوع کے اعتبار سے شمال میں سب سے آخری یونیورسٹی، نباتاتی باغ، پروٹسٹنٹ چرچ اور سمفونی آرکسٹرا کے لیے مشہور ہے۔ ایک صدی قبل نارویجئین ہیرو رونالڈ ایمنڈسن نے اسی شہر سے قطب جنوبی تک کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

ترومسو سرکل سے 350 کلومیٹر دور اس شہر کی ایک خصوصیت اور بھی ہے کہ یہاں شمال کی سب سے آخری مسجد النور بھی واقع ہے۔ ترومسو میں شمالی افریقہ، مشرقی وسطیٰ اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1000 مسلمان قیام پذیر ہیں۔ ترومسو میں مسلمان مہاجرین 1968ء سے آنا شروع ہوئے تھے۔ آج بھی سیاسی پناہ گزینوں میں صومالیہ، اریٹیریا اور افغان مہاجرین اپنے بارے میں فیصلوں کے منتظر ہیں۔
 

image


جب آپ النور مسجد میں داخل ہوں گے تو استقبالیہ پر آپ کا سامنا مسکراتی ہوئی حکیمہ منبرور سے ہوگا۔ وہ اب بھی اپنے خیالوں میں مسکرانے لگتی ہے جب اسے پہلی مرتبہ ترومسو سے واسطہ پڑنا یاد آتا ہے۔ اس کی شادی مراکو میں مقیم ایک نارویجیئن مسلمان محمد سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد یورپ میں قیام کرنا اس کے لیے کسی سنہرے خواب سے کم نہ تھا۔

وہ کہتی ہے جب میں اپریل 1979ء میں ناروے آئی تو ڈھائی میٹر برف کی تہہ میری منتظر تھی۔ یہ تھا میرے خوابوں کے شہر میں میرا استقبال۔ حکیمہ کا اگلے چند مہینوں میں دوسری حیرتوں سے بھی واسطہ پڑنا تھا۔ مارچ سے ستمبر تک ترومسو کے دن رات کی طوالت یکساں رہتی ہے لیکن 20 مئی سے 22 جولائی تک سورج مسلسل آسمان پر چمکتا رہتا ہے۔

اس لیے کہ ترومسو خورشید نیم شب (Midnight sun)کے علاقے میں واقع ہے۔ 25 نومبر سے 21 جنوری تک سورج اُفق سے بالکل غائب رہتا ہے یعنی یہاں مسلسل رات یوم بلا خورشید (Polar Nights)کا سماں رہتا ہے۔
 

image

 مسجد النور میں یہ سوالات اپنے علاقے کی خصوصی جغرافیائی نوعیت کی وجہ سے ہمیشہ زیرِ بحث رہتے ہیں کہ جن مہینوں میں سورج طلوع اور غروب نہیں ہوتا، ان میں فجر اور مغرب کن اوقات میں پڑھی جائیں گی؟ اسی طرح ان مہینوں میں سحر اور افطار کا تعین کس طرح کیا جائے گا؟ Sandra شاندار مریم اور اندریو ابراہیم جو مسجد النور میں ڈائریکٹر اور سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں، اُن کے لیے اکثر یہ سوالات وجہ نزاع بنے رہتے ہیں۔ ان دونوں کی ذمہ داریوں میں نماز کے اوقات میں مسجد کھولنے کے علاوہ مقامی آبادی کو اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرنا، مختصر کتابوں کی بذریعہ ڈاک ترسیل، نکاح، طلاق اور اموات کے مواقع پر سہولتیں فراہم کرنا ہیں۔

ترومسوسے مزید شمال میں واقع دوسرے شہروں مثلاً کرکینس(Kirkenes) اور ہیمر فیسٹ( Hammer Fest )میں رہائشی مسلمانوں کو نماز اور رمضان کے اوقات مہیا کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے منفرد صورتِ حال سے نبٹنے کے لیے النور مسجد کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے دارالافتاء سے مستقل فتویٰ حاصل کر لیا ہے۔

دارالافتاء سے اُنھیں تین ممکنہ حل موصول ہوئے ہیں۔ 1۔ سعودی عرب (مکۃالمکرمہ) کے اوقات پر عمل کریں۔ 2۔ نزدیک ترین مسلم آبادی جہاں سورج طلوع اور غروب ہو رہا ہو ،کے مطابق عمل کریں مثلاً اوسلو یا گلاسکو، 3۔ پانچ اوقات نماز کا تعین کر کے نماز ادا کریں۔

2012ء میں رمضان کا آغاز 20 جولائی اور اختتام 19 اگست کو ہوا تھا۔ آغاز میں روزوں کا دورانیہ مکۃالمکرمہ کے مطابق فجر صبح 4 بج کر 24 منٹ سے افطار شام 7 بج کر 6 منٹ تک تھا لیکن 24رمضان سے مقامی طور پر اوقات طلوعِ و غروب آفتاب کے مطابق فجر صبح ڈھائی بجے سے مغرب 10 بج کر 10منٹ تک تھا۔
 

image

اس طرح آخری 7 روزوں کا دورانیہ 12سے 20 گھنٹوں تک طویل تھا۔ اتنے طویل اوقات کے باوجود موسم کی خوشگواری اور سرد ہونے کی وجہ سے روزوں کی شدت محسوس نہیں ہوتی جتنی اپنے آبائی گرم ممالک میں ہوتی تھی۔ 2013ء میں رمضان ان دنوں میں ہے جب سورج مسلسل آسمان پر ہے، لہٰذا 2013ء میں مکہ المکرمہ کے مطابق اوقات مقرر کیے گئے۔

رمضان کے دوران شام 9 بجے ہی سے خواتین و حضرات مسجد النور میں اپنے اپنے مخصوص حصوں میں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ چھوٹے بچوں کو ہمراہ لانے کی خصوصی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ وہ بچپن ہی سے اپنے مذہبی تہواروں سے آشنا ہو سکیں۔

تمام رمضان میں افطار و سحر میں عورتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی باری کے مطابق کھانوں کا انتظام کریں۔ ان کھانوں میں مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے سومالی سموسہ، عراقی پلاؤو، فن لینڈ کا سلاد، مراکو کا سوجی اور گوشت کا بنا ہوا کھس کھس اور بین الاقوامی مشروبات موجود ہوتے ہیں۔ اس سوشل اجتماع میں مسلمان باہم گفتگو کے ذریعے اپنے معاشرتی مسائل کا حل بھی ڈھونڈھ لیتے ہیں۔

روزہ چاہے کسی بھی ٹائم ٹیبل کے مطابق ہو، افطار مسنون طریقے سے کھجور سے کیا جاتا ہے۔ کھجور اوردوسری حلال غذا ال آنیا انٹرنیشنل سے خریدے جا سکتے ہیں جو ترکش حسین اور سعودہ مل کر چلا رہے ہیں۔ سعودہ جب 2002ء میں شادی کر کے ترومسو پہنچی تو اسے یہ بات پسند نہیں آئی کہ اس کا شوہر حسین ایک ریستوران چلا رہا ہے جہاں شراب بھی مہیا کی جاتی ہے۔

چنانچہ سعودہ نے اپنے شوہر کو نہایت حکمت سے اس بات پر قائل کر لیا کہ وہ کیا غلطی کر رہا ہے؟ حسین کو بھی اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا تو اس نے ریستوران بند کر کے غذائی اسٹور کھول لیا جہاں مسلمانوں کو حلال گوشت کے علاوہ روایتی مسالے اور موسمی پھل مہیا کیے جاتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

This week, with the start of Ramadan, Muslims from Indonesia to Michigan began fasting from sunrise to sunset in observance of one of the religions' primary holidays. But what happens in places where the sun never sets because the country is too far north? For many, this particular dilemma is a relatively new one, only apparent over the last two years.