سمندری دنیا کی بدصورت ترین مچھلیاں

سمندری دنیا یوں تو دیکھنے میں انتہائی مسحور کن اور دلکش نظر آتی ہے اور بعض اوقات تو صرف سمندر کا نظارہ ہی عام افراد کے دل میں اتر جاتا ہے- لیکن اس خوبصورت اور حسین دنیا میں چند بدصورت جانور بھی پائے جاتے ہیں- حال ہی میں دنیا کی بدصورت ترین مچھلیوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے جو کہ ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی یہاں پیش خدمت ہے-
 

image
سرفہرست گہرے سمندر میں پائی جانے والی وائپر نامی مچھلی ہے- اس مچھلی کا چہرہ اتنا بدصورت ہے کہ محاورتاً یہ کہا جاسکتا ہے کہ ماں ہی اسے پیار کرسکتی ہے-
 
image
فہرست میں دوسرے نمبر پر بلوب فش نامی مچھلی ہے- اور اس مچھلی کو دیکھ کر ہی کراہیت محسوس ہوتی ہے-
 
image
تیسرے نمبر پر اٹلانٹک وولف ایل نامی مچھلی ہے٬ جو دیکھنے میں ہی کسی اور دنیا کی مخلوق معلوم ہوتی ہے-
 
image
اس کے بعد چوتھا نمبر ہے انتہائی خوفناک اور خونخوار نظر آنے والی کویلا سانتھ ڈینو فش کا-
 
image
پانچویں نمبر پر گلف ٹوڈ فش ہے- اس کی ابھری آنکھیں اسے مزید خوفناک بناتی ہیں-
 
image
چھٹا نمبر حاصل کرنے والی اور عجیب و غریب نظر آنے والی اس مچھلی کو فروگ فش کہا جاتا ہے-
 
image
اس فہرست میں ساتویں نمبر پر اینگلر نامی فش کو رکھا گیا ہے- اس مچھلی کے منہ میں انتہائی لمبے دانت پائے جاتے ہیں-
 
image
اس بدصورت مچھلی کو وائپر مورے کہا جاتا ہے اور فہرست میں اس کا آٹھواں نمبر ہے-
 
image
اس کی بدصورتی کا اندازہ آپ تصویر دیکھ کر باآسانی لگا سکتے ہیں٬ اس مچھلی کو اسٹارگیزر کہا جاتا ہے اور فہرست میں اس نویں نمبر پر رکھا گیا ہے-
 
image
جسم پر موجود عجیب و غریب نشانات کے باعث اس مچھلی کو پولکا ڈاٹ بیٹ فش کہا جاتا ہے- دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ انتہائی غصے میں ہے- فہرست میں اس کا دسواں نمبر ہے-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

No matter how much you love swimming there are some creatures you do not want to run into. Most of them are harmless but you might have a heart attack due to the ugliness overdose, so get used to them now so you’re not surprised if you bump into one.