قرآن پاک کے مطابق، کرنے والے کام -- ( 4 )

ذیل میں ایسی منتخب آیات سلسلہ وار پیش کی جارہی ہیں، جن میں اللہ تعالی نے بنیادی ھدایات و احکامات واضح طور پر ارشاد فرمائے ہیں، ان پر عمل کرکے ہم اپنے لیئے دین و دنیا، دونوں آسان بنا سکتے ہیں۔ قرآن مجید وہ کلام ربانی ہے جو قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی کے لیئے ھمارے پیارے نبی ﷺ پر نازل کیا گیا، لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم میں سے بہت کم لوگ اسکو سمجھ کر پڑھنے کی زحمت گوارا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ھمیں اسے پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ( آمین )

(گزشتہ سے پیوستہ)
٣٧ - سورةَ البقرہ۔ آیت 280: وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ ۚ وَأَنْ تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَكُمْ ۖ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ --
اور اگر قرض لینے والا تنگ دست ہو تو اسےاسکی آسانی ھونے تک مہلت دو اور اگر (زر قرض) بخش ہی دو تو تمہارے لئے زیادہ اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو =

٣٨ - سورةَ البقرہ۔ آیت 282: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ ۚ وَلْيَكْتُبْ بَيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ ۚ وَلَا يَأْبَ كَاتِبٌ أَنْ يَكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللَّهُ ۚ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ وَلَا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْئًا ۚ فَإِنْ كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيهًا أَوْ ضَعِيفًا أَوْ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُمِلَّ هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُ بِالْعَدْلِ ۚ وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ --
مومنو! جب تم آپس میں کسی میعاد معین کے لئے -- قرض کا معاملہ کرنے لگو تو اس کو لکھ لیا کرو -- اور لکھنے والا تم میں (کسی کا نقصان نہ کرے بلکہ) انصاف سے لکھے -- نیز لکھنے والا جیسا اسے اللہ نے سکھایا ہے لکھنے سے انکار بھی نہ کرے اور دستاویز لکھ دے -- اور جو شخص قرض لے وہی (دستاویز کا) مضمون بول کر لکھوائے -- اور اللہ سے خوف کرے کہ وہی اس کا مالک ہے -- اور زر قرض میں سے کچھ کم نہ لکھوائے -- اور اگر قرض لینے والا بےعقل یا ضعیف ہو یا مضمون لکھوانے کی قابلیت نہ رکھتا ہو تو جو اس کا ولی ہو وہ انصاف کے ساتھ مضمون لکھوائے -- اور اپنے میں سے دو مردوں کو (ایسے معاملے کے) گواہ کرلیا کرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ =

سورةَ آل عمران :
٣٩ - سورةَ آل عمران۔ آیت 17: الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ --
یہ وہ لوگ ہیں جو (مشکلات میں) صبر کرتے -- اور سچ بولتے -- اور عبادت میں لگے رہتے -- اور (راہ خدا میں) خرچ کرتے -- اور اوقات سحر میں گناہوں کی معافی مانگا کرتے ہیں =

٤٠ - سورةَ آل عمران۔ آیت 28: لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً ۗ وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ ۗ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ --
مؤمنوں کو چاہئے کہ -- مؤمنوں کو چھوڑ کے کافروں کو دوست نہ بنائیں -- اور جو ایسا کرے گا اس سے اللہ کا کچھ تعلق نہیں -- ہاں اگر اس طریق سے تم ان (کے شر) سے بچاؤ کی صورت پیدا کرو (تو حرج نہیں) -- اور اللہ تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے -- اور اللہ ہی کی طرف (تم کو) لوٹ کر جانا ہے =

٤١ - سورةَ آل عمران۔ آیت 31: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ --
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو -- اللہ بھی تم سے محبت رکھے گا -- اور تمہاری خطائیں معاف کر دے گا-- اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے =

٤٢ - سورةَ آل عمران۔ آیت 32: قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ ۖ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ --
کہہ دو کہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو -- اگر نہ مانیں تو اللہ بھی کافروں کو پسند نہیں کرتا =

٤٣ - سورةَ آل عمران۔ آیت 57: وَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ --
اور جو ایمان لائے -- اور نیک عمل کرتے رہے -- ان کو اللہ پورا پورا صلہ دے گا -- اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا =

٤٤ - سورةَ آل عمران۔ آیت 92: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۚ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ --
(مومنو!) تم کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے -- جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) خرچ نہ کرو گے -- اور جو چیز تم صرف کرو گے، اللہ اس کو جانتا ہے =

٤٥ - سورةَ آل عمران۔ آیت 102: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ --
مومنو! -- اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے -- اور مرنا تو مسلمان ہی مرنا =

٤٦ - سورةَ آل عمران۔ آیت 103: وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ --
اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑے رہنا -- اور تفرقہ میں نہ پڑنا -- اور اللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے -- تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی -- اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے -- اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے -- تو اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا -- اس طرح اللہ تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے -- تاکہ تم ہدایت پاؤ =

٤٧ - سورةَ آل عمران۔ آیت 104: وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ --
اور تم میں کچھ لوگ ایسے ضرور ہونے چاہیئں -- جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں -- اور اچھے کام کرنے کا حکم دیں -- اور برے کاموں سے منع کریں -- یہی لوگ نجات پانے والے ہیں =

٤٨ - سورةَ آل عمران۔ آیت 110: كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ --
(مومنو) جتنی امتیں لوگوں میں آئی ہیں تم ان سب سے بہتر ہو -- کہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو -- اور برے کاموں سے منع کرتے ہو -- اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو =
اطہر علی وسیم
About the Author: اطہر علی وسیم Read More Articles by اطہر علی وسیم: 53 Articles with 56940 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.