برج خلیفہ غائب کر سکتا ہوں

دبئی کا ’برج خلیفہ‘ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے جسے دیکھنے سیاح دور دور سے آتے ہیں اور اس عظیم الشان عمارت کی خوبصورتی کو دیکھ کر لطف اٹھاتے ہیں۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق اب اِسی ’برج خلیفہ‘ کو لے کر ایک جادوگر نے دلچسپ اعلان کر کے کچھ لوگوں کو حیران تو کچھ کو پریشان کر دیا ہے۔
 

image


امارات کی ریاست راس الخیمہ سے تعلق رکھنے والے جادوگر ڈاکٹر منتصر المنصور نے یہ حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں کوئی اسپانسر مل جائے تو کچھ سیکنڈز کے لئے وہ ’برج الخلیفہ‘ کو غائب کر دیں گے۔

المنصور نے پُریقین انداز میں اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برج خلیفہ کو غائب کر سکتے ہیں۔

اُن کے الفاظ میں: ’میں تین سکینڈز کے لئے برج خلیفہ کو آنکھوں سے اوجھل کرسکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ مجھے کوئی اسپانسر کردے۔ میں یہ جادو دسمبر میں کرنا چاہتا ہوں۔ اگر کوئی اسپانسر تیار ہوا تو پھر سب ہی میرا یہ جادو دیکھیں گے‘۔
 

image

ڈاکٹر المنصور وہ پہلے عرب شہری ہیں جنھوں نے جادو کی دنیا کا آسکر ایوارڈ سمجھا جانے والا ’مرلن ایوارڈ‘ دو مرتبہ جیتا۔ یہ ایوارڈ ہر سال امریکا میں قائم بین الاقوامی جادوگر سوسائٹی کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر المنصور کا کہنا ہے کہ وہ 26 سالوں کے دوران 70 ہزار میجک شوز اسٹیج پر پیش کر چکے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An Arab magician says he wants to make the world's tallest building vanish, reports Arabian Business. "I can make the Burj Khalifa disappear for three seconds," Montaser Al Mansouri, a magician based in the United Arab Emirates, told XPRESS.