میرے خوبصورت دیس کے حسین نظارے

عالمی برادری کی نظر میں پاکستان انتہا پسندی اور شدت پسندی سے متاثر ملک سمجھا جاتا ہے مگر اس کے شمالی علاقہ جات اسے ‘جنت نظیر’ کے لقب سے نوازتے دکھائی دیتے ہیں جن کی دنیا میں کسی اور جگہ مثال نہیں ملتی- دنیا کی بلند ترین چوٹیاں، سبزہ زار، جھیلیں اور بہت کچھ یہاں آنے والوں کو مسحور کر کے رکھ دیتے ہیں۔ ایسے ہی چند مقامات کی تصاویر دیکھئے اور پاکستان کی خوبصورتی کو سراہیں۔
 

image
وادی کاغان میں واقع آنسو جھیل- آنسو جھیل، تقریباً 16000 فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے۔ اس کا نام آنسو جھیل دراصل اس کی پانی کے قطرے جیسی شکل کی وجہ سے رکھا گیا۔
 
image
یہ خوبصورت منظر دیوسائی نیشنل پارک کا ہے- دیوسائی نیشنل پارک سطح سمندر سے 13،500 فٹ اونچائی پر واقع ہے۔ پارک 3000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ نومبر سے مئی تک یہ پارک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔
 
image
دلفریب مناظر کی حامل وادی ناران- ناران وادی کاغان کا ایک خوبصورت پہاڑی قصبہ ہے۔ یہ ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا، پاکستان میں دریائے کنہار کے کنارے سطح سمندر سے سات ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
 
image
کاغان میں واقع خوبصورت باب سارال جھیل- اس جھیل کو کشمیر کا ایک پوشیدہ موتی بھی کہا جاتا ہے-
 
image
اس دلکش مقام کو گولڈن رینج پسو کہا جاتا ہے اور جگہ ہنزہ میں واقع ہے- اس گولڈن رینج پسو کو Cathedral چوٹی کے نام سے پکارا جاتا ہے-
 
image
جھیل سیف الملوک ناران پاکستان میں 3224 میٹر/10578 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ ناران کے قصبے سے بذریعہ جیپ یا پیدل اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت جھیل ہے۔ ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے۔ سال کے کچھ مہینے اس کی سطح برف سے جمی رہتی ہے۔
 
image
دودی پت سر کاغان کی سب سے زیادہ پرکشش اور خؤبصورت جھیل ہے۔ یہ حسین جھیل ضلع مانسہرہ میں واقع ہے- اس جھیل کا پانی ٹھنڈا اور سبز نیلے رنگ کا ہے اور 3800 میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
 
image
یہ دلفریب منظر خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہر کا ہے٬ جہاں بادل بھی نیچے دکھائی دے رہے ہیں- اس مقام پر بھی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے-
 
image
راکاپوشی نگر، شمالی پاکستان میں 25550 فٹ / 7788 میٹر بلند پہاڑ ہے۔ یہ سلسلہ کوہ قراقرم میں واقع ہے۔ یہ پاکستان میں 12ویں نمبر پر اور دنیا میں 27ویں نمبر پر بلند چوٹی ہے۔ اسے سب سے پہلے 1958 میں دو برطانوی کوہ پیما مائیک بینکس اور ٹام پیٹی نے سر کیا۔
 
image
یہ خوبصورت منظر لالا زار کا ہے- لالا زار وادی کاغان میں واقع پاکستان کا ایک سیاحتی مقام ہے- یہ مقام 3200 میٹر (10499 فٹ ) کی بلندی پر واقع ہے-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Nature pictures are always beautiful and attractive, whenever nature comes in mind, their we get a lot of variety of views and scenes. Here are the perfect collection of amazing landscape of north pakistan that fill of beautiful mountains covered with snow, rivers, forest and complete greenery giving a breathtaking view.