فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی کامیابی اور توقعات

الیکشن 2013 ء بے مثال تھا جس میں ووٹرز کا ٹرن اوور 55% رہا کے زائد رہا ۔ گو دہشت گردی کا خطرہ موجودتھا مگر لوگ پورے جوش و خروش سے ووٹ کاسٹ کرنے نکلے۔ مسلم لیگ ن و فاق اور پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے حکومتیں بنا لیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن کو غریب آدمی ،مزدور ، تاجر اور صنعتکارروں سمیت تمام طبقات نے ووٹ دیا۔ بلاشبہ یہ عوام کا میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار تھا ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ڈلیور کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ اور ملک کی Socio-economic development سے تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔

بجٹ 2013-14 کو بڑے پروفیشنل انداز میں پیش کیا گیاجو اس مختصر مدت میں پیش کرنا آسان بات نہیں تھی۔ان تاریخی اصلاحات اور ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات سے ملکی معیشت ٹیک آف کی جانب چلنا شروع ہو جائیگی ۔کیونکہ اس فنانس بل میں عام لوگوں کی حالت سنوارنے کیلئے قرض حسنہ، وزیر اعظم کی قرض سکیم ، رہائشی کالونیوں کی تعمیر، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے سکیموں سے نوجوان نسل کو کارآمد بنانا، موٹروے اور گوادر سے کاشغر تک شاہراہ کی تعمیر سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ یہ بات قابل قدر ہے کہ یہگورنمنٹ ملک کو ترقی کی راہوں پر آگے سے آگے لے جانا چاہتی ہے۔

ملک بھر کی طرح صنعتی شہرفیصل آباد کے عوام نے بھی ن لیگ کو کلین سویپ کروایا اور اپنا بھرپور اعتماد کیا۔فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا شہر اوردوسرا بڑا صنعتی مرکز ہے ۔ ٹیکسٹائل کی صنعت اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کی وجہ سے شہر کو ایکسپورٹ سٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ 13بلین ڈالر کی ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں فیصل آباد کا حصہ 5 بلین ڈالر کے قریب ہے مگر گزشتہ دس سال سے فیصل آباد میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا۔اس ضمن میں اس شہر کے مسائل توجہ طلب ہیں۔پاکستان کا " ٹیکسٹائل کیپیٹل ـ" ہو نے کی حیثیت سے ضروری ہے کہ فیصل آباد میں ایک انٹر نیشنل لیول کا ایکسپو سنٹر قائم کیا جائے تاکہ مصنوعات کی ملکی و بین الاقوامی لیول پرمزید مقبولیت اور مانگ بڑھے۔ اسی طرح فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کوجلد از جلد فنکشنل کیا جانا چائیے۔فیصل آبادایئرپورٹ کو انٹرنیشنل معیار پر اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سے ڈائریکٹ اور مستقل انٹرنیشنل فلا ئٹس کے با قاعدہ اجراء کی فی الفور ضرورت ہے۔ 350میگاواٹ کے گیس ٹربائن اور سٹیم پاور سٹیشن کو چلالوڈشیڈنگ کم کی جاسکتی ہے۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہایت ضروری ہے کیونکہ آلودہ پانی کی وجہ سے یرقان و دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی موجود ہیں۔

جس طرح فیصل آباد کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح وہ اس سے اپنے مسائل اور شہر کی تعمیر و ترقی خصوصاً زبوں حال انڈسٹریل سیکٹر کی بہتری کے خواہاں ہیں۔ملک کے تاجر و صنعتی طبقوں میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے جاری دورہ چین سے کافی امیدیں پائی جا رہی ہیں۔آٹھ منصوبوں کے آغاز کیلئے دستخط کردئیے گئے ہیں جس میں لاہور تا کراچی موٹروے کی تعمیر بھی شامل ہے اس اقدام سے ملک میں معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین بلاشبہ پاکستانی قوم کو مسائل سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا-

Asrar Ahmed
About the Author: Asrar Ahmed Read More Articles by Asrar Ahmed: 9 Articles with 7568 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.