فحش مواد سے پاک انٹرنیٹ سرچ انجن متعارف

انٹرنیٹ کی دنیا میں غیر اخلاقی اور فحش مواد سے پاک سرچ انجن ’’حلال گوگلنگ‘‘ متعارف کرایا گیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق حلال گوگلنگ نامی سرچ انجن سرچنگ کے نتائج تو ”گوگل“ اور ”بنگ“ جیسے مشہور سرچ انجنوں سے ہی حاصل کرتا ہے لیکن یہ ایسے خود کار تطہیری نظام کے تحت کام کرتا ہے جو غیر اخلاقی اور فحش مواد کو صارف کی اسکرین تک نہیں پہنچنے دیتا۔
 

image


حلال گوگلنگ کی ٹیم کے مطابق اس سرچ انجن کی یہ خوبی ہے کہ یہ دیگر سرچ انجنوں سے کسی بھی متعلقہ موضوع سے متعلق فلٹر کر کے مواد صارف کو فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلال گوگلنگ میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ اگر سرچنگ کے دوران ان کی اسکرین پر کوئی ایسا مواد نظر آتا ہے جو کہ حرام یا غیر اسلامی ہے تو وہ حلال گوگلنگ کو ای میل کے ذریعے اسے ہٹانے کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔
 

image

یاد رہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تمام سرچ انجنوں سے ہر قسم کا مواد صارفین کی پہنچ میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمان اپنے بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے بچانے کے لیے متبادل نظام کی ضرورت محسوس کر رہے تھے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Muslim search engine that blocks forbidden content “according to Islamic law” was launched today, a press release stated. ‘Halalgoogling’ fetches results from leading search engines such as Google and Bing and has a built-in “advanced special filtering system that blocks Haram content according to the Law of Islam”, the press release said.