پاکستان: پہلی فضائی ایمبولینس سروس کا آغاز

پاکستان میں جہاں کئی حادثات، آفات اور دہشت گردی کے واقعات میں مختلف امدادی اداروں کی جانب سے زمینی ایمبولینس سروس 24 گھنٹے طبی امداد کی فراہمی کے لیے چوکس رہتی ہے وہیں اب فضا میں بھی ایمبولینس سروس دستیاب ہو سکے گی۔

image


وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نجی ایئر لائن کمپنی کی جانب سے پہلی نجی فضائی ایمبولینس سروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ ایمبولینس سروس نجی کمپنی ’’پرنسلے جیٹ‘‘ نے متعارف کروائی ہے۔
 

image


پاکستان کی پہلی فضائی ایمبولینس سروس میں جدید ترین آلات اور اعلٰی تربیت یافتہ طبی عملہ موجود ہوگا جو فضائی سفر میں دل کی بیماری، سانس اور فضائی حادثے میں جھلس جانے والے مسافروں کو فوری اور بر وقت طبی امداد فراہم کرے گا۔

جبکہ اس کے ذریعے مریض مسافروں کو قریبی اسپتال بھی منتقل کیا جا سکے گا۔ اس سروس کے لیے جدید ترین ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیے جائیں گے۔
 

image


کمپنی کی جانب سے پہلی فضائی ایمبولینس سروس کا آغاز کراچی شہر کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں پاکستان کے مختلف شہروں میں اس سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Wednesday, June 26, 2013 - Karachi—Pakistan’s first-ever private air ambulance service has been launched by a private sector company. Helicopters are being used for this service with paramedics on board.