غریب ملک کے امیر حکمران

ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے اور اس میں اکثریت غریب لوگوں کی ہے جبکہ ہمارے حکمران امیر ترین ہیں اور یہ امیر ترین سیاستدان اپنے غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے مراعات حاصل کرتے ہیں جن میں وہ اپنا علاج بیرون ملک سے کرواتے ہیں جس پر کڑوڑ وں روپوں خرچ ہوتے ہیں اور وہ پیسہ غریب عوام کا ہوتا ہے اس کے علاوہ ماہوار تنخواہ اور الاؤنسس لیتے ہیں جس میں گھر ،گاڑی،نوکر،بجلی کا بل، گیس کا بل، ٹیلیفون کا بل،موبائل کا بل اور بیرون اور اندرون ملک ہوائی جہاز کے ٹکٹ حاصل کرتے ہیں۔اور ایسے بیشمار مراعات ہیں جو وہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبرز بن جانے کے بعد حاصل کرتے ہیں اورپھر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم عوام کی خدمت کرینگے ۔کیا عوام کی خدمت کرنے کیلئے ان تمام مراعات کا حاصل کرنا ضروری ہے؟

حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی میں سادگی اپنائیں حکومت کو چاہئے کہ وہ تمام وزراء اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبرز کی مراعات کو ختم کردیں ۔ایک غریب ملک میں یہ تمام مراعات نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ تمام مراعات غریب عوام کے پیسوں سے ہی دی جاتی ہیں ۔حکومت کو عوام کے پیسوں کو عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ہی خرچ کرنا چاہئے۔عوام کی خدمت کرنے کیلئے یہ تمام مراعات ضروری نہیں ہوتی ہیں جبکہ ہر قومی اور صوبائی اسمبلی کا ممبرکڑوڑ پتی و ارب پتی ہوتے ہیں اگر نہیں ہوتے تو قومی اور صوبائی اسمبلی ممبربن جانے کے بعد بن جاتے ہیں۔

دنیا میں کسی بھی مہذہب ملک میں سیاستدان اس طرح کی مراعات حاصل نہیں کرتے ہمارے سیاستدانوں کو بھی اخلاقی طور پر غریب عوام کے پیسوں سے اپنے لیئے مراعات حاصل نہیں کرنی چاہئے۔ اﷲ تعالیٰ ہمارے امیر ترین سیاستدانوں کو غریب عوام سچی اور حقیقی خدمت کرے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔
Rasheed Ahmed
About the Author: Rasheed Ahmed Read More Articles by Rasheed Ahmed: 36 Articles with 66291 views Software Engineer Qualifi. Master in Computer Science (MCS). .. View More