عورت کی بے وفائی

مجھے اس عنوان سے مضمون لکھنے کی ضرورت اسی website پر ایک آرٹیکل پڑھ کر پیش آئی۔ جس کا عنوان وجود زن سے ہے عرصہ کائنات میں جنگ ہے۔ کچھ نام تبدیل کئے ہیں شناخت کی وجہ سے لڑکی کا نام درست نہیں لکھا ہے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے ایک گاؤں اکبر آباد کی ایک گنوار لڑکی رومانہ شادی سے قبل ہی اپنی عزت گنوا بیٹھی تھی۔ رومانہ کے تایا کو جب خبر ہوئی تو انہوں نے اپنے بھائی کی عزت بچانے کی خاطر اپنے بہنوئی کو کہلوا کر اسکے بھانجے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں لڑکی کو منسلک کر دیا۔ اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگ پڑے۔ لڑکی گنوار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی تھی۔ لڑکی اپنے سسرال کے گاؤں کوٹلہ ارب علی خان ضلع پنجاب منتقل ہو گئی۔ شادی کے ایک سال بعد اسکے گھر لڑکی نے جنم لیا۔ اس کے بعد ایک کے بعد ایک کر کے پانچ اور بچوں نے جنم لیا۔ اب وہ 6 بچوں کی ماں ہے۔ اس دوران میاں بیوی میر پور آزاد کشمیر منتقل ہوگئے تھے۔ جہاں اسکا خاوند مزدوری کرتا ہے ۔ وہیں پر اس کے پڑوس میں ایک جاٹ خاندان آباد تھا ان کے گھر ایک لڑکا نوکر کے طور پہ کام کرتا تھا۔ جس سے رومانہ کی دوستی ہوگئی۔ خاوند کی غیر موجودگی میں دونوں کا معاشقہ پروان چڑھا۔ اور پھر ایک دن وہ پڑوسی نوکر اپنے امیر اور عیاش مالک کی شہ پر 6 بچوں کی ماں کو لے اڑا۔ اس کے مالک نے نوکر کو سپورٹ کیا اور انہں کسی دوسرے شہر میں چھپنے کی جگہ بھی مہیا کر دی۔ رومانہ کے خاوند اور بھائیوں نے اسے بہت ڈھونڈا اور پھر شک کی بنا پر اس نوکر کے خلاف مقدمہ کر دیا۔ لڑکی کو پولیس نے واگزار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور پھر لڑکی کے عاشق کے مالک نے پولیس کے ستھ سانٹھ گانٹھ کر کے لڑکی کی ضمانت کروا لی۔ لڑکی مضر تھی کہ اسے اب اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا اور وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی تھی۔ رومانہ کی ماں بھی ڈھٹائی کے ساتھ اسکا ساتھ دے رہی ہے۔ وہ اب کہتی ہے کہ اس کی بیٹی کبھی بھی اپنے سسرال میں خوش نہیں تھی۔ اس کا خاوند اب بھی رومانہ کو اپنانے کو تیار ہے مگر وہ نہیں مانتی۔ اور اب ان کا مقدمہ میر پور آزاد کشمیر کی سول کورٹ میں چل رہا ہے۔ رومانہ طلاق پر مضر ہے ۔ رومانہ کے اپنے بچے سن بلوغط کو رہے ہیں مگر اسے انکی پرواہ نہیں ہے۔ اسکی شادی ہوئے اٹھارہ برس بیت چکے ہیں ۔ مگر اسے نہ اپنے بچوں کی پرواہ ہے نہ خاوند کی اور نہ ہی خاندان کی عزت کی ۔ ایسی عورت کو کوئی کیا خطاب دے گا۔ بے حیا , بے وفا یا پھر کچھ اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیصر مُختار
About the Author: قیصر مُختار Read More Articles by قیصر مُختار: 4 Articles with 10427 views im living in Hong Kong for the past 18 years with my family .. View More