نوازشریف برطرف کئے جانے جلاوطنی گزارنے کے بعد بھی کامیاب

پاکستان میں گیارہ مئی کے تاریخی انتخابات کو دنیا بھر کے اخبارات نے صفحہ اول پر کوریج دی اور اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے ۔برطانوی اخبار گارڈیئن نے لکھا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات دو معنوں میں تاریخی ہیں کیوں کہ ان کے ذریعے پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے اقتدار دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہو گادوسرے یہ کہ ان انتخابات میں چار عشروں کے بعد پہلی بار ایک قوت تحریک انصاف ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اخبار نے لکھا کہ تحریک انصاف نے دو مختلف طریقوں سے سیاست کی ہے اور اسے اس سلسلے میں بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک ہے سودے بازی کرنے گریز اور دوسرے نوجوان اور پڑھے لکھے طبقے تک رسائی حاصل کرنا۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے نے لکھا کہ اپنی حکومت کو فوج کی طرف سے برطرف کیے جانے اور سات سال جلاوطنی میں گزارنے اور عمران خان کی طرف سے زبردست مقابلے کے باوجود نواز شریف کی فتح بہت متاثر کن ہے۔معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے جس چیز کو متاثر کن بتایا ہے وہ یہ ہے کہ طالبان کی طرف سے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی دھمکیوں کے باوجود 60 فیصد ٹرن آئوٹ رہا ہے۔نیویارک ٹائمز نے اپنے اخبار میں لکھا کہ نواز شریف نے پاکستان میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کرنے کا عہد کیا ہے جس سے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ پہلے ہی تلاطم خیز تعلقات کے آگے سوالیہ نشان کھڑا ہو جائیگا۔یو ایس اے ٹو ڈے رقم طراز ہے کہ عسکریت پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود ان تاریخی انتخابات میں خواتین نے بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کیا۔برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے نواز شریف کے بارے میں لکھا کہ انھوں نے مغرب کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی ہے کہ وہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اخبار کے مطابق نواز شریف نے سنڈے ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے اور مجھے ان کے ساتھ مزید کام کر کے خوشی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ جو چیز سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو دنیا کے کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
adil chaudry
About the Author: adil chaudry Read More Articles by adil chaudry: 6 Articles with 3156 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.