میاں نواز شریف اور عمران خان کے لئے کھلا خط

جناب عالی !
گیارہ مئی یومِ انتخاب سے پہلے لوگوں نے بے شمار دعائیں مانگیں اے اللہ آپ ہم کو دین دار ،با شعور ،ذمہ دار اور حوصلہ مند قیادت عطا کر آپ کی کامیابی اللہ مبارک کرے ہماری دعاؤں کا ثمرہ نظر آتا ہے

اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اچھی اور کامیاب حکومت (Good Governance)کے لئے وہ طریقہ اپنائیں جو اپنے وقت کے متقی اور پر ہیز گار حکمران اور نگزیب عالمگیرؒ نے عوام کی شکایات جاننے کے لیے ہر حلقے میں دو دو نامہ نگار تعینات کیے تھے جو ہر چھوٹے بڑے واقعے سے اورنگزیبؒ کو با خبر رکھتے تھے ۔

آج الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی میں یہ بات بہت آسان ہے اور اس طرح آپ خوشامد کرنے والوں اور سب اچھا ہے کہنے والوں سے محفوظ رہیں گے ۔

مجھے علم ہے کہ اٹھارہ کرروڑ آبادی والے ملک میں بھی ای میل بھیجنے والے شاید کہ 20%فیصد ہوں آپ ایس ایم ایس اور ای میل کی سہولت دیتے ہوئے عوام کو رابطہ کرنے کی دعوت دیں یقیناًآپ یہ سب ای میل خود نہیں دیکھ سکتے اس کے لئے ایک قابل بھروسہ بھاری عملہ رکھیں جس کا صرف یہی کام ہو وہ شکایت اور اطلاعات کی تحقیق کریں اور اس کا سدِباب بھی کریں اگر آپ کی طرف سے اس کا کوئی جواب بھی موصول ہو تو بڑی بات ہوگی ۔

اس طرح آپ دیکھیں گے کہ آپ کا عوام سے رابطہ ملک کو بہت بہتری کی طرف لے جا ئیگا مگر یہ نہ ہو کہ آپ ساری ذمہ داری عملے پر چھوڑ دیں آپ کو خود بھی کسی حد تک دیکھنا ہوگا آج عوام یر غمال ہے اور دھونس اتنی ہے کے زبان کھولنا مشکل ہے جس کسی سے اختلاف رائے کیجئے وہ جان لینے پر آمادہ ہو جاتا ہے ۔

قیادت کا عوام سے دور رہنا ہی سب سے بڑی خرابی ہے امید ہے آپ عوام کو اپنی رائے اور فیصلوں میں شریک کرینگے ۔

شکریہ!
 
Syed Haseen Abbas Madani
About the Author: Syed Haseen Abbas Madani Read More Articles by Syed Haseen Abbas Madani: 79 Articles with 83262 views Since 1964 in the Electronics communication Engineering, all bands including Satellite.
Writing since school completed my Masters in 2005 from Karach
.. View More