نماز کے مسائل (حصہ دوم)

سوال: سورہ فاتحہ کا پڑھنا فرض ہے؟یا سنت؟
جواب: سورہ فاتحہ کا پڑھنا نہ فرض ہے نہ سنت بلکہ واجب ہے۔

سوال: نماز کے واجبات کون سے ہیں؟
جواب: سورہ فاتحہ کا پڑھنا، اور کسی سورۃ کا ملانا تین آیات کم ازکم ، سورہ فاتحہ کو سورۃ ملانے سے پہلے پڑھنا، ناک کا ملانا پیشانی کہ ساتھ حالت سجدہ میں ، سجدہ کرنا ہر رکعت میں دوسری رکعت میں جانے سے پہلے،اور ہر رکن کو اطمینان سے ادا کرنا ، تشھد کی مقدار پڑھنا پہلے قعدہ میں ، دعائے قنوت پڑھنا، عید کی زائد تکبیرات، اور ہر نماز سے پہلے تکبیر پڑھنا، آہستہ تلاوت کرنا ظہر عصر میں اور اونچا پڑھنا فجر،مغرب عشاء میں یہ تمام نماز کہ واجبات ہیں۔

سوال: اگر کوئی واجب چھوٹ گیا تو؟ کیا نماز ہوجائے گی؟
جواب: جی ہاں مگر اس کے لیے آخیری رکعت میں تشھد کے بعد دو سجدے کرنے پڑھے گے جنہیں سجدہ سہوہ کہتے ہیں کیوں کہ واجب آُپ سے بھول گیا لھذا اس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آخر میں دو سجدے کرنے پڑھیں گے۔

سوال: کیا نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے؟
جواب: جائز ہے نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا اگرچہ کھڑے ہونے کی طاقت ہو لیکن اس کا ثواب آدھا ہے کھڑے ہو کر پڑھنے سے اگر عذر ہو تو بیٹھ کر پڑھنے سے بھی وہی ثواب ملے گا۔

سوال: کیا سواری پر فرض نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: جائز نہیں ہے فرض اور واجب کا سواری پر پڑھنا،

سوال:کشتی میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب: امام ابو حنیفہ کے نزدیک کشتی میں نماز پڑھنا جائز ہے جب وہ چل رہی ہو بیٹھ کربغیر عذر کے۔

سوال: امام ابو یوسف اور امام محمد کے قول کے مطابق تو نماز جائز نہیں ہے؟
جواب: امام ابو یو سف اور امام محمد کہ نزدیک بیٹھ کر نماز پڑھنا اس صورت میں جائز ہے جب عذر ہو۔

سوال: عذر سے کیا مراد ہے؟
جواب: سر کا چکرانا ،یا قدرت کا نا ہونا یعنی ضعیف بیمار یا کمزور کا ہونا جو کشتی سے باہر نہ نکل سکتا ہو، اور اشارہ سے نماز پڑھنا جائز نہیں کشتی میں۔

سوال: کیا تراویح کی نماز کی قضاء ہے؟
جواب: تراویح کی نماز کی قضاء نہ تو اکیلے ہے اور نہ ہی جماعت کہ ساتھ ہے۔

سوال: کیا خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنا درست ہے؟
جواب: خانہ کعبہ کے اندر فرض اور نفل نماز پڑھنا جائز ہے۔

سوال: کیا خانہ کعبہ کے اوپر نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب: جی ہاں جائز ہے پر ادب کے خلاف ہے ۔
(جاری ہے)
yasir qazi
About the Author: yasir qazi Read More Articles by yasir qazi: 15 Articles with 17457 views IAM 19 YEAR OLD LIVE IN KARACHI
I WANT TO BECOME IN FUTURE A FAMOUS POET.....(ITS MY DREAM)
.. View More