شکریہ ہماری ویب

میرا ہماری ویب کیساتھ تعلق اس وقت بنا تھا جب میں نے اپنے تھائی لینڈ کی سفر کی روداد لکھنا شروع کیا صحافی ہونے کی وجہ سے میری خواہش تھی کہ یہ اخبار میں چھپے اور بڑے سیاحوں کی طرح اسے بھی لوگ پڑھے اور میں بھی مشہور ہو جاؤں لیکن یہ ایک خواہش تھی ہے اور رہے گی خیر ایک دوست کے سپورٹس میگزین میں قسط وار لکھنے کا آغاز کیا کچھ قسطیں اس میں چھپ گئیں لیکن کچھ میری سستی اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے میگزین مجھے نہ ملی اور وہ دوست میگزین اپنے بیگ میں لیکر میرے پیچھے خوار ہوتا رہا اور میرے حصے کے میگزین کوئی اور لے کر چلتا بنا اسی وجہ سے میں نے سوچا کہ اپنی روداد آن لائن دینی چاہئیے -سو میں نے یہاں پر لکھنا شروع کردیا او ر پھر ہماری ویب سے تعلق کا آغاز ہوا- سفر کی روداد تو ابھی بھی باقی ہے کیونکہ سستی کی وجہ سے ٹائم نہیں ملتا لیکن ہماری ویب سے اچھا تعلق بن گیا-
 

image


ہماری ویب کی سب سے خوبصورت بات کہ اس میں کسی سفارش کی ضرورت نہیں بحیثیت صحافی اور مقامی اخبارات میں بطور کالم نگار/بلاگر لکھنے سے مجھے اندازہ ہے کہ جب تک آ پکا تعلق اخبار میں نہ ہو آپ کی کوئی تحریر چھپ نہیں سکتی دوسرے مخصوص پالیسیاں/نظریات کے اندر رہتے ہوئے لکھنا پڑتا ہے کیونکہ اخبارات کے مالکان کے اپنے مفادات ہوتے ہیں لیکن ہماری ویب پر اس طرح کچھ نہیں- گذشتہ بارہ سالہ صحافت کے تجربے سے مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ صحافی کو بھی اپنے تحریریں جو کہ اگر چھپ جائیں کو جمع کرنے میں کتنی مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور اس کا ریکارڈ رکھنابھی بڑا عذاب ہوتا ہے لیکن ہماری ویب کی منفرد سہولت نے میرے لئے آسانی پیدا کردی ہے کہ جس وقت بھی مجھے اپنی تحریریں دیکھنے ہوتی ہیں میں دس سے پندرہ منٹ میں سب کچھ آن لائن دیکھ سکتا ہوں اور کسی بھی شخص کیساتھ شیئر کرسکتا ہوں-

تبصرہ تنقید حوصلہ افزائی ایک ایسی چیز ہے جسے ہر کوئی چاہتا ہے اور اس سے نہ صرف سیکھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ مزید آگے بڑھنے کیلئے انسان کوششیں بھی کرتا ہے - ہماری ویب کی ٹیم نے گذشتہ دنوں کچھ گفٹ بھیجے جس کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی تھا جس کی جتنی خوشی مجھے ہوئی اس کا اندازہ کوئی نہیں کرسکتا-ہماری ویب کے سرٹیفیکیٹ نے مجھے حوصلہ دیا رہی گفٹ کی بات تو گفٹ میں ملنے والا شرٹ میں آج بھی بڑی خوشی کیساتھ استعمال کررہا ہوں بلکہ اس میں تصاویر بھی لے لی ہیں کہ لوگوں کو بتا سکوں کہ میرا تعلق ہماری ویب کیساتھ ہے اسی وجہ سے وہ ٹی شرٹ والی تصاویر فیس بک پر بھی شیئر کردی ہیں-

ہاں ایک اور بات جو کہ دلچسپ ہے میری والدہ شوگر کی مریض ہیں اور گذشتہ چار سال سے وہ میٹھی چیزیں حتٰی کہ چینی تک استعمال نہیں کرتی لیکن ہماری ویب کی طرف سے بھیجے جانیوالے گفٹ کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا اور کہا کہ گفٹ میں چاکلیٹ بھی ہے تو والدہ نے چاکلیٹ کا کچھ حصہ کھایا -میری بیگم والدہ کو منع کرتی رہی کہ طبعیت خراب ہو جائیگی لیکن والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کیلئے بھیجا گیا ہے اس لئے انہوں نے ہماری ویب کی ٹیم کی طرف سے بھیجا جانیوالا چاکلیٹ بھی چکھ لیا- جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی -کیونکہ میری دنیا میری والدہ ہے-

شکریہ ہماری ویب کے ان تمام دوستوں / پڑھنے والوں کا جو مجھے پڑھتے ہیں کمنٹس کرتے ہیں اور خاص طور پر ہماری ویب کی ٹیم کا جو میری ناقص تحریروں کو اہمیت دیتے ہیں اور خاص طور پر ہماری ویب کی اس ٹیم کا جنہوں نے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ سلسلہ شروع کیا -اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو - میں آپ کی ٹیم کیلئے دعاگو ہو-

YOU MAY ALSO LIKE:

My relationship with hamariweb was made at that time when the Thai travel story writing started. Being a journalist I wanted a newspaper print my travel story other people read too.