زیادہ عمر سے پریشان مت ہوئیے

بہت سے بڑی عمر کے لوگوں سے دریافت کیا جائے کہ کیا ہو رہا ہے تو بڑے افسردہ لہجے میں فرماتے ہیں کہ بس بھائی کیا ہوگا ریٹائرڈ ہو گئے ہیں آرام ہو رہا ہے۔ ان تمام لوگوں کے لیے جو کچھ بڑی عمر کے ہو گئے ہیں کیا کوئی کام نہیں ہے کیوں نہیں ہے کوشش کریں اور اپنی صحت و حالت کو دیکھ کر کچھ نا کچھ کرنے کی کوشش کریں۔

جیسے نیچے بیان کیے گئے افراد کے بارے میں بتاتا ہوں کہ کتنی عمر میں کیا کر گئے

١۔ مصور موسس سو سال کی عمر تک پینٹنگ کرتی رہیں۔
٢ لارڈ برٹرینڈرسل 94 سال کی عمر تک عالمی امن کی تحریک میں انتہائی سرگرم رہے۔
٣۔ ایمن ڈی ولیدا 91 سال کی عمر میں آئرلینڈ کے صدر بنے۔
٤۔ جارج برنارڈ شاہ نے 93 سال کی عمر میں اپنا مشہور ترین ڈرامہ Farfetched Fables لکھا۔
٥۔ پابلو پکاسو (Pabloo Picasso ) عمر عزیز کے 90 سال تک تصویریں بناتا رہا۔
٦۔ ایڈیناور صاحب 88 سال کی عمر میں جرمنی کے صدر تھے۔
٧۔ سمرسٹ ماہم نے اپنی مشہور زمانہ کتاب Points of View معلوم ہے کس عمر میں تصنیف کی جی ہاں 84 کی عمر میں۔
٨۔ گوئٹے نے 81 سال کی عمر میں “فائوبسٹ“ مکمل کی تھی۔
٩۔ 80 سال کی عمر میں مشہور اداکار جارج پرنس نے اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

اور ایک ہم ہیں اپنے ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو سٹھیا گیا اور چکرا گیا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر اللہ نے آپ کو ساٹھ سال سے زیادہ عمر دے بھی دی ہے تو کوئی بات نہیں کام کرتے رہیں اللہ کو یاد بھی کرتے رہیں اور دین و دنیا دونوں میں محنت کرتے رہیں۔ گھبرائیں مت ہوسکتا ہے آپ بھی کوئی ایسا کام کر جائیں جو ہزاروں لاکھوں جوان اور ناجوان نہ کرسکیں۔

خوش رہیں اور خوش رکھیں

اللہ ہمیں ہدایت نصیب فرمائے آمین
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 497017 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.