کاٹن مارکیٹ سترہ مارچ

لوکل کاٹن مارکیٹ میں مظبوطی برقرار ہے ڈرافٹ پیمنٹ میں 7000 تک اور ادھار میں 7500 تک کام سامنے آئے جبکہ کپاس ریٹ 1800 سے 3500 تک رہے کراچی کاٹن ایکسچینج کا ریٹ 6800 ہو گیا ہے

لوکل مارکیٹ میں فصل کی کمی اور ملز کی طرف سے بڑھتی ڈیمانڈ کی وجہ سے کاٹن ریٹس انتہائی مظبوط سطح پر ہیں صرف لوکل سطح پر دیکھا جائے تو کم پیداوار اور کوالٹی کی کمی اور ملز کی کھپت میں اضافہ اہم وجوہات ہیں خاص طور پر پنجاب میں اس سال پچھلے سال سے کاٹن پیداوار میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ زمیندار کو کم قیمت ملنا اور زیادہ خرچے ہیں جس وجہ سے زمیندار کا دھیان دوسری فصلوں کی طرف ہو گیا ہے دوسری طرف زیادہ بارشوں کی وجہ سے کوالٹی کو بھی نقصان پہنچا ہے - چائنہ کی طرف سے کپڑے اور یارن کی بڑھتی ڈیمانڈ کی وجہ سے ملز کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے- ان وجوہات کی بنا پر ہم لوکل کاٹن میں مزید بھتری کی توقع رکھ سکتے ہیں-

لیکن کاٹن ریٹس میں بھتری کے باوجود کاروبار کے حجم میں زیادہ اضافہ نہیں دیکھا جا رہا ای وجہ تو پیمنٹ ایشو ہے جبکہ دوسری وجہ ملز کی طرف سے ٹیکسز کے خلاف ہڑتالیں بھی ہیں

انٹرنیشنل
چائنہس وقت کی اہم خبر چائنہ کی طرف سے اپریل میں مزید کاٹن امپورٹ کوٹہ کا اعلان متوقع ہے چائنہ جو کہ درمیان سیزن میں اپنے سٹاک کی سیل میں مصروف رہا لیکن اب اس کی طرف سے کاٹن میں ڈیمانڈ دیکھی جارہی ہے اس کے علاوہ کپڑے میں بھی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے چائنہ کی بڑھتی ہوئ ڈیمانڈ اور پاک انڈیا، ترکی کھپت میں اجافہ انٹرنیشنل ریٹس میں اضافہ کا باعث ہے-

انڈیا میں بھی اس سال کاٹن پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، انڈیا دنیا کا دوسرا بڑا کاٹن پیداوار کرنے والا ملک ہے اس سال تقریبا ساٹھ لاکھ گانٹھ ایکسپورٹ کر دی گئی ہیں جبکہ کل ایکسپورٹ اسی لاکھ گانٹ ہے مارکیٹ کی یہ دوسری اہم خبر ہے کہ اس سال انڈین کاٹن امپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کہ تقریبا بیس لاکھ گانٹھ بتائی جا رہی ہے لوکل ملز کو ٹائیٹ سپلائ کا سامنا ہے جس وجہ سے وہ امپورٹ کی طرف متوجہ ہیں -

امریکن کاٹن اس وقت دس ماہ کے اونچے ریٹس پر چل رہی ہے چائنہ کی بڑھتی ڈیمانڈ اور ڈالر انڈیکس میں کمزوری اہم وجوہات ہیں سٹاک میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے -

خلاصہ: مجموعی طور پر مارکیٹ کے سارے حالات و واقعا ت سے بظاہر آنے والے دنوں میں کوئی مندی دکائی نہیں دے رہی اور تیزی کے زیادہ چانس ہیں ہم اپنے معزز ممبرز کو یہ مشورہ ضرور دیں گے کہ تیزی کا فائدہ آٹھائیں لیکن اپنا مال کوشش کر کے نقد پیمنٹ میں بیچیں کیوںکہ اس وقت کوالٹی اہم ایشو ہے-
کوں کہ منافع وہ جو جیب میں ہے-

نوٹ: اس کالم کے ریٹس فگر اور تجزیات سترہ مارچ تک کے ہیں-

اور یہ معلومات وقاص کنسلٹنسی کے تعاون سے آپ تک پہنچائی گئی ہے جو کہ پاکستان کی کاٹن مارکیٹ میں اپڈیٹس بزریعہ ایس ایم اس پہنچانے والا واحد ادارہ ہے مزید رابطہ کیلیئے-
Waqas saleem Alvi
About the Author: Waqas saleem Alvi Read More Articles by Waqas saleem Alvi: 12 Articles with 8017 views Cotton Consultant.. View More