پاکستان میں سالانہ 350 ٹن افغان ہیروئن کی کھپت

ویسے تو پاکستان کی زرداری کرپٹ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں اسلیے جہاں ضیاالحق کی کا بینہ کے کرپٹ گیلانی کو ملک کا وزیراعظم بنایا وہاں اُس نے ضیاالحق کے دیے ہوے ہیروئن کے تحفے کی کھپت میں 350 ٹن تک کا اضافہ بھی کیا ہے – یاد رہے 1980 تک پاکستان میں کوئی ہیروئن یا کلاشنکوف کا نام تک نہیں جانتا تھا-

وائس آف امریکہ (VOA) کے مطا بق پاکستان میں نشے کے عادی کم از کم ساڑھے چھ لاکھ لوگوں کو اگر روزانہ کی بنیاد پر ہیروئن کی خوراک نہ ملے تو ان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

وائس آف امریکہ ( (VOAلکھتا ہے:
"اقوام متحدہ اور خود پاکستانی حکام کے لیے یہ امرانتہائی تشویش کا باعث ہے کہ ہرسال 350 ٹن سے زائد افغان منشیات پاکستان میں ہی استعمال ہو جاتی ہے کیونکہ ملک میں نشے کے عادی کم از کم ساڑھے چھ لاکھ لوگوں کو اگر روزانہ کی بنیاد پر ہیروئن کی خوراک نہ ملے تو ان کی موت واقع ہوسکتی ہے"۔

"اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات ’یو این او ڈی سی‘ کے پاکستان میں مشیر ڈاکٹر ندیم رحمٰن کہتے ہیں کہ ان میں سے ہر نشئی روزانہ اوسطاً ہیروئن کی خوارک خریدنے پر 300 روپے خرچ کرتا ہے"۔

’’نشے کے عادی افراد کئی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں اورعام آبادی میں ان لوگوں کا گھل مل جانا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔‘‘

’’اگر آپ پاکستان میں کسی جیل کا دورہ کریں تو وہاں پرلوگوں کی نصف تعداد کسی نہ کسی طور منشیات فروشی سے منسلک جرائم میں قید ہیں۔ دوسرے لفظوں میں اس کاروبار سے منسلک افراد نے آپ کے پورے نظامِ عدل کو مفلوج کر رکھا ہے۔‘‘

اور اس قوم کوہر طریقے سے برباد کرنے والے کرپٹ حکمران پراُمید ہیں کہ وہ اگلا الیکشن بھی جیت جاہیں گے آپ کا کیا خیال ہے؟
Syed Anwer Mahmood
About the Author: Syed Anwer Mahmood Read More Articles by Syed Anwer Mahmood: 477 Articles with 445995 views Syed Anwer Mahmood always interested in History and Politics. Therefore, you will find his most articles on the subject of Politics, and sometimes wri.. View More