امید پاکستان کانفرنس

گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ضلع کراچی جنوبی کے کارکنان کی ایک روزہ تربیتی گاہ کاپنجاب کالونی گراونڈ میں انعقاد کیا گیا امید پاکستان کانفرنس ۲۵ دسمبر صبح ۱۰ بجے وقت مقررہ پر شروع ہوئی ضلع بھر کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام اﷲ تعالیٰ کے نام سے شروع ہوا مقریرین میں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ، جناب راشد نسیم نائب امیر جماعت اسلامی سندھ، جناب محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی حلقہ کراچی، جناب ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیر جماعت اسلامی سندھ، جناب میاں مقصود احمد امیر جماعت اسلامی لاہور، جناب حافظ عبدالواحد شیخ امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی اور جناب شیخ رفیق احمد جماعت اسلامی ضلع کراچی شرقی کے رہنماء نے شرکت کی۔شیخ رفیق احمد نے درس قرآن دیتے ہوئے فرمایا کہ اﷲ کے راستے میں اﷲ کے دین کاایسا ہی مدد گار بننا پڑے گا جیسے حضرت کہ عیسیٰ ؑ کی پکا رپر کہ کون ہے اﷲ کے راستے میں میرا مدد گار تو حواریویں نے کہا تھا ہم ہیں اﷲ کے راستے میں آپ ؑ کے مدد گار․․․ پھر انہوں نے صحابہ ؓ کے کردار کا ذکر کیا کہ کس طرح انہوں نے اﷲ کے دین کو قائم کرنے میں رسول ؐ اﷲ کا ساتھ دیا تکالیف برداشت کی خصوصاً حضرت معصب ؓکا ذکر کیا اور فرمایا اب بھی اﷲ کے دین کو قائم کرنے کے لئے ایسی ہی قربانیاں دینی پڑیں گی۔اس کے بعد امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی جناب عبدالواحد شیخ صاحب نے افتتاحی گفتگو کی حاضرین کو خو ش آمدید کیا اور کارکنان ضلع جنوبی اور خصوصاً حلقہ پنجاب کالونی کے کارکنان کی مہینہ بھر کی انتھک کوشش پر خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے پورے مہینے کے پروگراموں پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ضلع بھر کے کارکنان نے طے شدہ پروگرام کے مطابق محنت سے کام کیا اور آج اس پروگرام کے آخری دن یہ سالانہ تربیتی پروگرام؍امید پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔اس کے بعد میاں مقصود احمد امیر جماعت اسلامی لا ہور نے فریضہ اقامت دین پر ایمان افروز تقریر کی۔اس کے بعد ڈاکڑ معراج الہدیٰ صدیقی صاحب نے ہماری منزل مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست پر تقریر فرمائی انہوں نے کراچی اور سندھ کے حالات پر سیر حاصل بات کی اور حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انہوں نے فرمایا ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کی کرپشن پر رپورٹ شائع کی تو اس پر وفاقی کابینہ نے تنقید کی مگر اس کی تصدیق خود حکومت کے اہلکار نے کر دی اورکہا کہ روزانہ پندرہ ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے ایک ٹی وی ٹاک شو میں انہوں نے کہااس بات کی قلی کھولنے پر انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں معراج الہدیٰ صدیقی صاحب نے کہا کہ حکومت کے ایک وزیر کے گھر سندھ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے پر ان کے گھر رکھے ہوئے ۱۷ ارب کی کرنسی جل گئی یہ ہے غریبوں کو روٹی کپڑا اور مکان دینے والی پارٹی کے وزیروں کا حال یہ ہے بلاول بھٹو جب کراچی سے رتو ڈھیرو کا سفر کرتے ہیں تو انہیں ۳۳ گاڑیوں کا تحفظ دیا جاتا ہے اور مذید مکمل پروٹوکول نہ دینے پر درجن بھر ایس پی حضرات کو معطل کر دیا جاتا ہے․․․اس کے بعد جناب محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی حلقہ کراچی نے خطاب فرمایا ان کا مضمونقم فانذر․․وربک فکبر انہوں نے فرمایا رسول ؐاﷲ کو اﷲ تعالیٰ نے کہا اُٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ کہ وہ اﷲ کے بندے بنیں رسول ؐ اﷲ نے لوگوں تک اﷲ کا پیغام پہنچایا گھروں میں ،میلوں میں، بازاروں میں لوگوں کو دین کی دعوت دی اور تکالیف برداشت کیں اور عرب کے دستور کے مطابق انہوں نے پہاڑ پر چڑھ کر کہا یا صبا حا یاصباحا (صبح کا خطرہ صبح کا خطرہ) لوگ جب جمع ہو گئے تو آپ ؐ نے فرمایا اگر میں آپ سے کہوں کے پہاڑ کی اُس طرف حملہ آور پہنچ گیا ہے تو آپ میری بات پر یقین کرو گے سب نے کہا آپ ؐ امین اور صادق ہیں ہم آپ ؐ کی بات پر یقین کرتے ہیں مگر جب آپ ؐ نے لوگوں سے کہا کہ مجھے اﷲ نے پیغبر بنایا ہے اور میں آپ سے کہتا ہوں سارے خداؤں کو چھوڑ کر طرف ایک خدا کی پرستش کرو تو سب نے آپ ؐکو بُرا بھلا کہا اور کہا کہ آپ نے ہمارا وقت ضائع کیا اور سول ؐ اﷲ کی بات نہ مانی مگر رسول ؐ اﷲ نے مسلسل ان کو دعوت دی اور بلا آخر اﷲ نے انہیں ؐ کامیاب کیا اس لیے میں کارکنان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اﷲ کے رسول ؐ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دن رات محنت کریں تاکہ اس پاکستان میں اﷲ کا دین غالب ہو اور اﷲ کا کلمہ بلند ہو ۔اس کے بعد جنا ب ر اشد نسیم صاحب نائب امیر جماعت اسلامی سندھ نے ’یہ نغمہ فصلِ گل کا نہیں پابند بہار ہو کہ خزاں لا الہ الا اﷲ‘‘ کے مضمون کے تحت ایمان افروز خطاب کیا آخر میں محترم لیاقت بلوچ سیکڑیٹری جماعت اسلامی پاکستان نے صدارتی خطاب میں فرمایا پاکستانی شہریت رکھنا گوارا نہ کرنے والوں کو ریاست بچانے کی فکر لا حق ہے ترقی پسند ملک کو سیکرلر بنانے اور کراچی والے عالمی ایجنڈے پر کراچی میں بدامنی کی آماجگاہ بنانے پر عمل پیرا ہیں مگر ہم ان کے عزاہم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ درست ووٹر لسٹیں، صحیح حلقہ بندیاں اورشفاف انتخابات موجودہ پریشانیوں کا واحد حل ہیں۔

جماعت اسلامی ترازو کے نشان کے لیے کوشش کر رہی ہے اپنے نشان کے تحت انتخاب میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کراچی میں بدامنی کا راج ہے ٹارگٹ کلنگ معمول بن چکی ہے مایوسی ہے ایسے میں امید پاکستان کانفرنس کا انعقاد قوم کو ایک امید اور انقلاب کی نوید دے گا قائداعظم ؒنے اس امید پر پاکستان بنایا تھا کہ نظریاتی مملکت وجود میں آئے گی مگر ۶۵ سال گزرنے کے باوجود قائد ؒ کا خواب پورا نہیں ہوا اب کہا جا رہا ہے کہ قائد ؒ سیکولر ریاست بنانا چاہتے تھے یہ قائد ؒ پر الزام ہے انہوں نے اسلامی فلاحی ریاست کے لیے جد وجہد کی تھی قائد ؒ نے ۹۰ سے زائد تقریروں میں مسلسل یہ کہا ہے کہ پاکستان کا مطلب صرف آزادی اور استقلال نہیں ہے بلکہ پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام ہے غازی علم دین کا مقدمہ لڑا۔ پاکستان علامہ اقبالؒ کی اسلامی فکر اور قائدؒ کے خیالات کے مطابق اسلام کا قلعہ بنے گا حکمران ۵ سال تک جرائم کرتے رہے اس عرصے میں پاکستان کی سلامتی آزادی خودمختیاری اور وقار امریکا کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں پر قبضے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم کیا گیا شیعہ سنی دیوبندی بریلوی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد کو ایک دوسرے ے لڑانے کی سازشیں کی گئیں ملی یکجہتی کے پلیٹ فارم سے امریکی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے مہنگائی، سی این جی ،لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری ، بلوچستان کے مسئلے پر کہا کہ پرویز مشرف کو پورے پروٹو کول کے ساتھ ملک سے فرار کرایا گیا کراچی میں بلدیاتی انتخابات اس لیے نہیں کروائے جا رہے کہ شفاف انتخابات سے جماعت اسلامی کامیاب ہو جائے گی انہوں نے ملک کی اقتصادی حالت پر کھل کر گفتگو کی۔کراچی کو آزاد کرانے کے لیے جنوری میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے پیپلز پارٹی، متحدہ، ق لیگ اور اے این پی نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جماعت اسلامی کے پاس کردار کا ایجنڈا ہے دیانت دار قیادت اور ترازو کے نشان کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گے۔
Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1118 Articles with 953623 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More