برطانیہ : اینٹی کریش ٹیکنالوجی کی ایجاد ،کاریں ٹکرائیں گی نہیں

 برطانیہ میں ایک نئی اینٹی کریش ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے ، اس ٹیکنالوجی کے بروئے عمل لائے جانے کی صورت میں کاروں کی ٹکر کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو روکا جاسکے گا،کاریں ٹکرائیں گی نہیں ،جس کے نتیجے میں کاروں کے ٹکرانے سے لوگوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا سلسلہ رک جائے گا۔

 اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ہر سال کاروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم ایک لاکھ 25 ہزار افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ جاتے ہیں ۔

برطانیہ کی ایک بڑی موٹر ریسرچ کمپنی دیٹ چیم نے 3 مختلف سسٹم ایجاد کیے ہیں جو نہ صرف گاڑیوں کی ٹکر کی ہولناکی کو کم کرے گی

 بلکہ کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں میں ٹکر کو روکے گی بھی، برطانیہ میں اسی طرح کم رفتار والی گاڑیوں کے حادثات کی شرح 75 فی صد ہے اور دیٹ چیم کا کہنا ہے کہ اگر یہ نیا سسٹم تمام گاڑیوں میں نصب کردیا جائے تو سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔

کمپنی نے برک شائر میں ٹی آر ایل ٹرانسپورٹ ریسرچ سینٹر میں متعارف کرائی ،اس سسٹم کو سولوو سٹی سیفٹی کانام دیا گیا ہے ۔یہ وولوو ایکس سی 60 معیار کے مطابق نصب کیا جائے گااور نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔یہ سسٹم 20میل فی گھنٹہ تک کی رفتار پر کام کرے گا اس میں ایک قسم کا لیزر ریڈار استعمال کیا گیا ہے جو کہ گاڑی کی ونڈ سکرین پر نصب کیا جائے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE: