وہ لوگ کہاں گئے

دو بھائی تھے اور ان دونوں نے ایک نعرہ لگایا-

لے کے رہیں گے پاکستان دوسرے نے کہا بن کے رہے گا پاکستان-

ان دونوں بھائیوں کا نام ضیمر اور اخلاق تھا اس پاک سر زمین کے بن جانے کے بعد جب سب لوگ آزاد ہوئے تو کچھ عرصے بعد سب لوگ کام پر لگ گئے اور آزادی کا غلط فائدہ لینے لگے تو ضمیر نے ان کو روکا کہ بھائی ہم لوگ اپنے شہیدوں کو کیا جواب دیں گے اور اپنے قائد محمد علی جناح جو ابھی ابھی انتقال کر گئے ان کو کیا جواب دیئ گئے کیا یہ ملک اس لیے بنا کہ ہم لوگ ایک دوسرے کو دھوکا دیں ایک دوسرےکا خون کریں ایک دوسرے کا حق کھائیں آئے روز ہڑتالیں کریں آپس میں پاکستانی بھائی بننے کے بجائے بلوچ٬ سندھی٬ مہاجر٬ پنجابی اور پٹھان بنیں ہمیں چاہئیے کہ ہم ایک دوسرے کی برائی کے بجائے تعریف کریں نفرت کے بجائے محبت کریں حق کھانے بجائے حق ادا کریں خودکش دھماکے کے بجائے خود ایک دوسرے کا دفاع اور حفاظت کریں-

موقع پرست٬ مفاد پرست٬ قوم پرست٬ نسل پرست٬ مذہب پرست٬ حکومت پرست٬ کرسی پرست٬ سیاست پرستوں نے ایک گول میز کانفرنس بلائی کھ اس ضمیر کو مارو تاکہ ہم آزاد ہو جائیں جب ضیمیر مرے گا تو ہم کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا اخلاق ابھی چھوٹا ہے-

اور ان لوگوں نے ضمیر کو بلایا اور ایک جگہ سب نے مل کر ضمیر کا گلہ دبا کر اس کو جان سے مار دیا اور بہت خوش ہو گئے کہ ضمیر کو مار دیا اب ضمیر مرگیا ہے اب ہمیں کوئی نہیں روکے گا-

اخلاق ضیمر کے لاش پر آ کر بہت رویا سب کو کہا کہ اب ضمیر مرگیا اب تم لوگ بے ضمیر ہو گئے اب میں بھی اس ملک میں نہیں رہوں گا میں بھی بیرون ملک جاتا ہوں میری ضرورت وہاں ہے اور وہ اس ملک کو چھوڑ کر چلا گیا-

جس دن وہ دونوں بھائی ضمیر اور اخلاق واپس آگئے ہم لوگ ٹھیک ہو جائیں گے-(آمین)

دعا کرو الله پاک ہمارے اندر ان دونوں چیزوں اخلاق اور ضمیر کو پیدا کرے اور اس پاک سر زمین شاد اور آباد رکھے-

میں ہماری ویب کا شکر گزار ہوں اس نے ہماری آواز کو لوگوں تک پہنچایا مجھے امید ہے اس کا ملک اور قوم پر اچھا اثر پڑے گا-
Jahangir Khan Marri
About the Author: Jahangir Khan Marri Read More Articles by Jahangir Khan Marri: 3 Articles with 3670 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.