مٹی کے بسکٹ

بہتر غذا جو دنیا کے ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر کیا دنیا کے ہر انسان کو یہ حق ملتا ہے؟

جی نہیں اس دنیا میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں انسان مٹی کھانے کو مجبور ہے- کیریبیائی ملک ہیتھی جہاں کے لوگ مٹی کے بسکٹ کھاتے ہیں- اس ملک میں خوراک کی قیمت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں کے غریب عوام مٹی کھانے پر مجبور ہیں-

جہاں دنیا ایک طرف تیزی سے ترقی کر رہی ہے٬ امیر اور امیر ہو رہا ہے وہی غریب ملک اور غریب تر ہوتے جا رہے ہیں- جس کی بڑی وجہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت٬ کھاد کی کمی٬ کرپشن اور قدرتی آفات ہیں-

                             

مٹی کے بسکٹ کھانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بسکٹ نہ صرف صحت کے لیے بے حد مضر ہیں بلکہ اس کا مزا بھی بہت خراب ہے- مگر بھوک کی وجہ سے وہ اس کو کھانے پر مجبور ہیں-

 
YOU MAY ALSO LIKE: