فرانس نے جدید ترین تیز رفتار ٹرین متعارف کرا دی

 فرانس کی انجینئرنگ کمپنی السٹام نے جدید تیز رفتار ٹرین تیار کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرین 360 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے اور اس کے ہر ڈبے کے نیچے انجن موجود ہے۔ کمپنی نے جدت اور اہمیت کے اعتبار سے ٹرین کا موازنہ سب سے بڑے طیارےA-380 سے کیا ہے۔


 
ٹرین کا افتتاح فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ السٹام وہ کمپنی ہے جسے سرکوزی نے 2004 میں دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا جب وہ وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین سابقہ ٹرین ٹی جی وی سے زیادہ تیز رفتار،صاف اور کشادہ ہے ماحول کے اعتبار سے اس میں استعمال کے گئے مقناطیس سے ایندھن بھی کم خرچ ہوگا جبکہ اس سے پہلے ٹی جی وی میں صرف دو انجن تھے کمپنی کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ یہ ٹرین نہ صرف فرانس بلکہ یورپ اور دوسرے ممالک میں بھی متعارف کرائی جائے گی جبکہ اٹلی نے پہلے ہی اس ٹرین کی تیاری کی بکنگ کروادی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: