دنیائے کرکٹ کے 55 عظیم کھلاڑی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین سابق کپتانوں عمران خان، جاوید میانداد اور حنیف محمد کو کرکٹ کے پچپن عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

آئی سی سی کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے جاری کی جانے والی اس فہرست میں انگلینڈ کے بائیس کھلاڑیوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے تیرہ، آسٹریلیا کے گیارہ، پاکستان اور بھارت کے تین تین، جنوبی افریقہ کے دو جبکہ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

اس فہرست میں دورِ حاضر اور ماضی قریب کے کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور فہرست میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے دیر میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی پاکستان کے جاوید میانداد ہیں جنہوں نے بارہ برس قبل سنہ 1996 میں ریٹائرمنٹ لی تھی۔

آئی سی سی نے ہال آف فیم میں شامل کھلاڑیوں کو ایک اعزازی ٹوپی بھی دینے کا اعلان کیا ہے اور آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر راڈنی مارش یہ اعزازی ٹوپی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔
Saad Mehmood
About the Author: Saad Mehmood Read More Articles by Saad Mehmood: 33 Articles with 36654 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.