ہندودھرم اور اسلام

حافظ محمد شارق کا نام تحقیق و تصنیف کے میدان میں صرف نیا ہی نہیں بلکہ وہ غالبا اس میدان کے سب سے کم عمر شہسوار ہیں۔ موصوف انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس سے وابستہ ہیں اور متعلقہ فورم پر ہندومت اور اسلام کے حوالے سے انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔ اپنے ہم عمروں کے برعکس وہ ایک سنجیدہ اور بلند حوصلہ شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے تحصیل علم کو ایک چیلنج سمجھا اور گہرے مطالعے کے ساتھ تحقیق و تحریر کا قدرے گراں بار بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا اور حقیقتا وہ اس میدان میں مرد میداں ثابت ہوئے۔

ہندودھرم اور اسلام انکی پہلی باقاعدہ تصنیف ہے جس میں انہوں نے ہندومت اور اسلام کے متعلق بہترین تحقیق ہمارے سامنے پیش کی ہے۔ کتاب کا موضوع اگرچہ دقیق ہے لیکن قاری کو پڑھتے ہوئے ہرگز یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ ایک نو عمر مصنف کی تحریر پڑھ رہا ہے۔ سادہ انداز بیان اور مضمون پر گرفت اس کی قابل ذکر خصوصیات ہیں۔ خدا انہیں مزید علم سے نوازے۔ شارق کے لیے میرے دست دعا دراز ہیں۔

تبصرہ: سید رفیق عباس جعفری
Kanwal Shah
About the Author: Kanwal Shah Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.