خبروں پر شیخو کا تبصرہ

 دنیا پاکستان کی مشکلات اور زمینی حقائق کو سمجھے۔ صدر زرداری
 البتہ آپ صرف اپنی مشکلات کو دیکھیں گے۔
ممبئی حملوں پر شور مچانے والے فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر خاموش کیوں؟وزیر اعظم گیلانی
 یہ سب آپ جیسے بے حس حکمرانوں کی وجہ سے ہے جناب
 واشنگٹن میں حقارت کا نشانہ بننا پڑا، ٹیکساس میں ایسا نہیں ہوگا :بش
 انشاء اللہ وہاں اس سے بھی زیادہ ذلت اٹھانی پڑے گی۔
 ممبئی حملوں میں پاکستانی ادارے ملوث نہیں ہیں:امریکی سفیر
 اس کے باوجود امریکہ کی طرف سے پاکستان پر دباؤ کیوں؟
 پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کا روائی کرے ورنہ ہم کریں گے:بھارت
 جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، جو بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں
 کچرے سے بجلی تیار کرنے کا منصوبہ، امریکی کمپنی اور شہری حکومت میں معاہدہ:ایک خبر
 پہلی کے ای ایس سی کو نجکاری کر کے کچرا کیا گیا اور اب کچرے سے بجلی بنے گی
 نیو کراچی میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع:ایک خبر
 خبر میں واضح نہیں کیا گیا کہ چار ٹانگوں والے کتے یا دو ٹانگوں والے
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 534 Articles with 1458003 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More