پاکستان کے حالات کا ذمہ دار کون؟

پاکستان ایک پاک سر زمین کا نام ہے- یہ ایک جمہوری اور اسلامی ریاست ہے- تاریخ گواہ ہے کہ اس وطن کو حاصل کرنے کے لیے اس ملک کے محب وطنوں نے جان کی بازی لگائی ہے- آج پاکستان کو حاصل ہوئے ٦٢ سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور اس عرصہ میں پاکستان میں بہت سی تبدیلیاں رونماں ہوئی ہیں، لیکن آج پاکستان کی جو حالت ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، اور پاکستانی قوم پاکستان کی حالت پر اشکبار ہے۔ آج ہمارا ملک معاشی، سماجی، اور سیاسی بحران کا شکار ہے، لیکن اس حالت کا ذمہ دار کون ہے؟ جب پاکستان بنا اس وقت پاکستان کے دو صوبے تھے، ایک مشرقی پاکستان اور دوسرا مغربی پاکستان، پھر ہمارے پاکستان کو جھٹکا لگا جب پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوا، اور پھر پاکستان کے چار صوبے بنے، لیکن ہم ان چار صوبوں کو بھی نہیں سنبھال سکے، معاشرہ سیاست سے مستحکم ہوتا ہے، اور مذہب معاشرے کو ہم آہنگ کرتا ہے، جب پاکستان بنا اس وقت پاکستان کی ایک جماعت تھی مسلم لیگ، لیکن پاکستان بننے سے لے کر آج تک پاکستان میں بہت ساری سیاسی جماعتیں ہیں، مسلم لیگ(ق)، مسلم لیگ(ن) پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، وغیرہ،اور اسی طرح بہت ساری مذہبی تنظیمیں ہیں، جیسے اسلامیہ، جماعت اسلامی، وغیرہ اور اتنی ساری پارٹیز ہیں ان سب کا اپنے حلقے میں اثر ہو گا اور ہر جگہ ان سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں لوگ ہوں گے، اس کا مطلب ہم تقسیم ہو گئے ہیں- ہم تقسیم ہو گئے ہیں مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر، اور یہ تقسیم ہماری تقسیم نہیں ہے بلکہ پورے معاشرے کی تقسیم ہے- آئے دن بچے بک رہے ہیں، عورتوں کی عزت نہیں کی جاتی، مہنگائی کے جن نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آئے دن بم دھماکے اور خودکش حملے ہو رہے ہیں، ان سب کا ذمہ دار کون ہے؟ کیونکر ہمارا معاشرہ ڈسٹرب ہے؟ اور اس کو ڈسٹرب کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ہیں- اور اگر اب سارے لوگ ایک ہو جائیں تو کسی مائی کے لال کی یہ ہمت نہیں جو ہماری طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے-
Mehvish Khan
About the Author: Mehvish Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.