ایک ووٹ جسے تو گراں سمجھتا ہے

مکرمی!
سوال ہے ووٹ کے صحیح استعمال کا اور اسے کسی حد تک نتیجہ خیز بنا نے کا تو اس سلسلے میں ہما را رویہ جذبا تی ہو نا چا ہئے یا ہوش پسندانہ یہ ایک اہم موضوع ہے جس پر بہت پہلے ہی کچھ رہنما اصول قارئین تک پہنچا نا چا ہیے تھا، ہم روزنا مہ انقلاب کی طرف سے اس موضوع کے انتخاب پر سب سے پہلے انھیں مبا رک با د دینا چا ہیں گے کہ انھوں نے قوم مسلم تک کچھ تا بندہ اشا رے پہو نچا نے کا بیڑا اٹھا یا اور کا فی حد تک اس ضرورت کا کفارہ بھی ادا کر دیا ۔آج ہما رے سامنے جو اہم مسئلہ ہے وہ یہ ،کہ اکثر نہ تو ہم اپنے جذبات سے فیصلہ لیتے ہیں اور نہ ہی ہوش وخرد سے بلکہ محض مفاد پرستی اور چندن ہار کے وقتی ہوس اور لا لچ سے، جس میں بعض ملت فروش تو ،نہ صرف اپنی بلکہ پورے معا شرے کی ووٹوں کا سستا سودا کر ڈالتے ہیں اور یہ جا ہل معا شرہ بھی محض ایک شب کی شراب و کبا ب میں مست ہوکر پوری زندگی کو شب تاریک میں بدل لیتے ہیں ۔لہٰذا ہم سب سے پہلے انھیں اپنی حیثیت اور اپنے ووٹ کی قدر و قیمت سے نا آشنا ئی پر از سر نو غو ر کر نے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی جمہوریتی حقوق کو سمجھیں اور اس سمجھ کو جگا نے کیلئے جو چیز کلیدی اہمیت رکھتی ہے وہ ہے تعلیم، اور ہما را گراف اس میں کس حد تک گر چکا ہے یہ بتا نے کی چندا ں ضرورت نہیں،سچر کمیٹی کی رپورٹ اس کی مکمل عقدہ کشائی کر چکا ہے۔لہٰذا ہم اپنے اکا برین سے گزارش کریں گے کہ مسلم ووٹوں کے صحیح استعما ل کی جوممکن تدبیریں ہو سکتی ہیں مسجد و محراب جہاں سے ممکن ہو انھیں سہا را دے کر ان کے ووٹوں کو ضائع ہو نے سے بجا ئیں اور مسلم امہ سے بھی در خواست کریں گے کہ وہ وقتی فا ئدے ،مفاد پرستی اور بے مہا جذبات پر اپنی صواب دید اور ہر اس عمل کو فوقیت دیں جو ملک وملت دونوں کے لئے نفع بخش ہو کہ ایک ووٹ جسے تو گراں سمجھتاہے ہزار تلخیوں کو ،یوں چٹ مٹا تا ہے

محمد نور الدین جلوہ آبا دی
Kaunain Raza
About the Author: Kaunain Raza Read More Articles by Kaunain Raza: 3 Articles with 1227 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.