حضرت خالد بن الولید کی شجاعت

لوگوں کے مشورہ سے حضرت خالد بن الولید رضی اللہ تعالٰی عنہ جھنڈے کے علمبردار بنے۔ اور اس قدر شجاعت اور بہادری کے ساتھ لڑے کہ نو تلواریں ٹوٹ ٹوٹ کر ان کے ساتھ سے گر پڑیں۔ اور اپنی جنگی مہارت اور کمال ہنر مندی سے اسلامی فوج کو دشمنوں کے نرغہ سے نکال لائے۔ (بخاری ج2 ص 611 غزوہء موتہ)

اس جنگ میں جو بارہ معزز صحابہ کرام شہید ہوئے ان کے مقدس نام یہ ہیں۔
1۔ حضرت زید بن حارثہ
2۔ حضرت جعفر بن ابی طالب
3۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ
4۔ حضرت مسعود بن اوس
5۔ حضرت وہب بن سعد
6۔ حضرت عباد بن قیس
7۔ حضرت حارث بن نعمان
8۔ حضرت سراقہ بن عمر
9۔ حضرت ابو کلیب بن عمر
10۔ حضرت جابر بن عمر
11۔ عمر بن سعد
12۔ ہوبجہ ضبی
(رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین)

اسلامی لشکر نے بہت سے کفار کو قتل کیا اور کچھ مال غنیمت بھی حاصل کیا اور سلامتی کے ساتھ مدینہ واپس آ گئے۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1302350 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.