مخلوق میں سب سے زیادہ علم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہیں ہےکیا؟

جو لوگ مخلوق میں سے کسی کو سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے علم میں افضل مانے وہ اپنا انجام سن لے وہ ذھن میں محفوظ کر لے کہ وہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیسابرتاو کر رہا ہے۔نسیم الریاض سےامام عشق و فا امام احمد رضا بریلوی نقل فرماتے ہیں کہ:
من قال فلان اعلم منہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقد عابہ ونقصہ (الٰی قولہ) فھو ساب ای کالساب والحکم فیہ حکم الساب من غیر فرق بینھما۔
جس شخص نے کہا فلاں شخص رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے زیادہ علم والاہے اس نے آپ کو عیب لگایا اورتنقیص کی(مصنف کے اس قول تک) چنانچہ وہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالی دینے والا ہے یعنی گالی دینے والے کی مثل ہے اس کاحکم گالی دینے والے کی طرح ہے ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
(سیم ا لریاض القسم الرابع الباب الاول مرکزاہلسنت برکات رضا ۴/ ۳۳۵)
(ماخوذ ازفتاویٰ رضویہ جدید مع تخریج جلد۲۶)

مخلوق میں سے علم میں افضل ترین نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1292288 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.