پاکستان کا مستقبل، ” مستقبل پاکستان“

یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ وطن ِ عزیز میں سیا ست کا کھیل اتنا پرا گندہ ہو چکا ہے کہ با کردار، شریف اور با اخلاق لوگ اس کھیل کے میدان مین اتر نے سے کتراتے ہیں ِ خوف محسوس کرتے ہیں ،وہ دل میں کڑ ھتے ضرور ہیں ۔اپنے ملک کے مستقبل کے حوالہ سے بڑے تشویش میں بھی مبتلا ہیں،فکر مند بھی بہت ہیں مگر وہ سیاست کے میدان میں کودنے سے گر یزاں ہیں۔ایک کثیر تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو مو جودہ تمام سیاسی جما عتوں سے مکمل طور پر ما یو س ہو چکے ہیں اور وہ کسی ایسے مسیحا کے تلاش میں ہیں جو دیا نت دار ہو،با صلاحیت ہو اصول پسند ہو اور اپنی مٹی سے خلو ص نیت کے ساتھ پیا ر کرنے والا ہو۔

عام آ دمی کی اس خواہش اور آرزو کو مد نظر رکھتے ہو ئے ضلع چینوٹ کے ایک سپوت ” ند یم ممتاز قریشی“ نے ایسے لو گوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا تہیہ کیا اور ”مستقبل پا کستان“ کے نام سے ایک سیا سی پا رٹی کی بنیاد رکھی اور فر و ری 2011 میں پارٹی کو با قا عدہ ر جسٹر ڈ کروایا۔پہلے پہل انٹرنیٹ پر پارٹی کو متعارف کر وایا تا کہ پڑھے لکھے لوگوں تک رسائی حاصل ہو جائے، نہایت قلیل عرصہ میں ہزاروں لوگ اس پا رٹی کے رضا کاروں میں شامل ہو گئے۔بعد ازیں جب پارٹی کے چیئر مین اپنے پارٹی کا پیغام لے کر صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں نکلے تو عوام کی طرف سے ز بر دست پزیرائی ملی۔اور انہو ں نے اب تک اسلام آبا د میں اپنا مر کزی دفتر قائم کرنے کے علاوہ چاروں صو بوں میں ریجنل دفاتر قائم کئے۔ صوبہ خیبر پختو نخواہ میں پشاور کے مشہور شا ہراہ یو نیو ر سٹی روڈ پر اپنا صو بائی دفتر قائم کیا اور ایک با صلاحیت، ہو نہار اور محنتی نو جوان عامر شہزاد کو صو بائی کو آ ر ڈ ینیٹر مقر ر کیا۔

چند دن قبل اس نو زا ئیدہ پا رٹی کے چئیر مین ند یم ممتاز قر یشی سے میری ملاقات ہو ئی ۔ میں نے ان سے پو چھا کہ اس وقت پا کستان میں جہا ں پہلے سے سو سے زیادہ سیاسی پا رٹیا ں مو جو د ہیں ،آپ پا رٹیو ں کے اس ہجو م میں اپنی پارٹی کو مقبول بنانے اور قا بل ذکر مقام دلانے میں کس طر ح کا میا بی کی امید رکھتے ہیں؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ ا ن تمام سیاسی پا ر ٹیوں نے ہم سب کو سخت ما یو س کیا ہے۔ پاکستان اس وقت غیر مستحکم ہے، خطرے میں ہے،ملک کی سلا متی اس وقت داﺅ پر لگی ہو ئی ہے اگر ہم اند ر یں حالات بھی خا مو ش رہے تو ہما ری یہ خا مو شی روز محشر کو مجر ما نہ فعل تصو ر ہو گا۔بناءبرایں میں نے ان لو گو ں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر نے کے لئے سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی ہے جو سیاست سے الگ تھلگ رہتے ہیں کیو نکہ وہ مو جودہ سیا ست کو پسند نہیں کرتے مگر وطن عز یز کے لئے درد دل رکھتے ہیں انہوں نے مزید و ضا حت کرتے ہو ئے کہا کہ ہم رو ا یتی سیاستدان نہیں،ہما را سیاست سے بس دور کا ہی واسطہ رہا ہے لیکن اب مو جودہ حالات اس بات کا متقاضی ہیں کہ با ہر نکل کر اپنے ملک کی سلا متی، تر قی و خو شحا لی کے لئے کمر با ندھ لیں۔ہم پاکستان میں طر ز سیاست کو کلی طور پر تبد یل کر نے کا عز م رکھتے ہیں۔ہم کسی بھی ایسے شخص کو الیکشن کے لئے پا ر ٹی ٹکٹ نہیں دینگے جو اس سے پہلے کبھی اسمبلیو ں کا ممبر رہا ہو۔ہمارے تمام امید وار لکھے پڑھے اور پیشہ ور خوتین و حضرات ہو نگے، کوئی استاد ہوگا،کوئی ا نجینئر،کو ئی وکیل اور کو ئی ڈا کٹر۔

اس ملک کو بچانے کے لئے اب ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہے کیو نکہ یہ وقت عمل کر نے کا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ نا عا قبت اند یشو ں کے ہا تھو ں سے ملک تباہ ہو جائے، بہت دیر ہو جائے اور ہما رے ہاتھ سے سب کچھ نکل جا ئے۔۔

الغر ض پاکستان کے مستقبل سنو ا ر نے کے لئے”مستقبل پاکستان“ کے چیئر مین ندیم ممتاز قر یشی سے گفتگو کرتے ہئے یہ با ت میں نے نو ٹ کی کہ پاکستان کے طرز سیاست میں تبد یلی لانے کے لئے وہ پر عزم ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں ان کا ”مستقبل پا کستان“ کیا رنگ لاتا ہے اور ان کی جد و جہد،خلو ص نیت او ر عزم پا کستان کے مستقبل کو بد لنے میں کیا کر دا ر ادا کرتا ہے۔ہما ری تو یہ خو اہش ہے اور دعا بھی ہے کہ کو ئی مر د قلندر میدان میں آئے اور مو جو دہ قو می لٹیروں،مگر مچھوں اور کر پٹ سیا ستدا نوں سے ہما ری جان چھو ڑائے۔
roshan khattak
About the Author: roshan khattak Read More Articles by roshan khattak: 300 Articles with 285989 views I was born in distt Karak KPk village Deli Mela on 05 Apr 1949.Passed Matric from GHS Sabirabad Karak.then passed M A (Urdu) and B.Ed from University.. View More