عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 48 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے جو کہ ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح ہے۔ 43 ماہ قبل مئی 2005 میں یہ قیمت 50.60 ڈالر فی بیرل تھی۔ دوسری جانب تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں پر غور کرنے کے لئے اوپیک نے 29 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جبکہ مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اعتدال لائے بغیر معاشی استحکام کا مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر ہر چیز کی قیمتیں بڑھادی جاتی ہیں لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد یہ اضافہ واپس نہیں لیا جاتا۔ کیا تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہیں ہونے چاہئیں؟ حکام بالا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے وقت عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کو بھی ملحوظ نہیں رکھنا چاہئے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کم ہونے والی قیمتوں پر جائزہ لے کر زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچائے،اوگرا کو چاہیے کہ عوام کو فوری ریلیف دے اس طرح معاشی ترقی بہتر بنائی جاسکے گی
Faizan Shahzad
About the Author: Faizan Shahzad Read More Articles by Faizan Shahzad: 30 Articles with 42001 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.