رات بھر عبادت گزاروں میں شمار

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آسمان کی پیدائش سے دو ہزار سال پہلے اللہ تعالیٰ نے کتاب لکھی ۔اس کتاب میں سے دو آیتیں نازل فرمائیں جن پر اللہ تعالیٰ نے سو رہ بقرہ کو ختم فرمایا ۔ یہ آیتیں جس مکان میں تین رات تک پڑھی جاتی رہیں شیطان اس کے نزدیک بھی نہیں آتا ۔

حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص سو رة بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات میں پڑھ لے تو یہ دونوں آیتیں اس کیلئے کافی ہو جائیں گی ۔ ٭حضرت شدّ ادبن اَوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جومسلمان بھی بستر پر جا کر قرآن کریم کی کو ئی سی بھی سورت پڑھ لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لئے ایک فرشتہ مقررفر ما دیتے ہیں ۔پھر جب بھی وہ بید ار ہو اس کے بیدار ہو نے تک کوئی تکلیف دہ چیز اس کے قریب بھی نہیں آتی ۔ ٭حضر ت ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص رات میں سو آیات کی تلاوت کرے وہ اس رات عبادت گزاروں میں شما ر کیا جائے گا ۔
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1183207 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More