مصطفیٰ کمال کو مبارک باد

حقیقت میں یہ بڑی خوشی کا لمحہ ہے کہ کراچی کے ناظم مصطفیٰ کمال کو دنیا کے دوسرے بہترین مئیر کے اعزاز سے نوازا گیا وہ واقعی محنتی اور با صلاحیت انسان اور اپنے کام سے مخلص ہیں مصطفیٰ کمال صاحب آپ نے پاکستان کے لئے ایسا اعزاز حاصل کیا جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کراچی کا نقشہ ہی بدل گیا ہے خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے ہمارے ملک میں یہی روایت ڈالنی چاہیے کہ انسان کے زندہ رہتے ہوئے اس کی خدمات کو سراہا جانا اس کا دنیا میں کچھ کرنے کا اعزاز پانے کا صلہ اسے زندگی ہی میں مل جائے۔ ایسے ہی مخلص لوگوں کی ہمیں ہر شعبہ میں ضرورت ہے ہم تو پورے ملک کوایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال اپنی کوشش جاری رکھیں، اللہ مدد کرے گا۔ آمین
Faizan Shahzad
About the Author: Faizan Shahzad Read More Articles by Faizan Shahzad: 30 Articles with 41993 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.