ایک محنتی قوم کو سالگرہ مبارک

مشہور چینی کہا وت ہے کہ دورکے رشتہ دار سے قریب کا پڑوسی زیا دہ اچھا ہے “ اس کہا وت کو چین کے لو گو ں نے سچ بھی کردیکھا یا ہے عوا می جمہو ریہ چین پا کستان کاایک پڑوسی دوست جس نے ہر مشکل گھڑ ی میں پا کستا ن کی دامے درمے سخنے ہر ممکن مد د کی آج بھی جب امر یکہ کی جا نب سے پا کستان دھمکیوں کی زد میں ہے تو پاکستان کے دورے پر آئے ہو ئے چینی وزیر اعظم مینگ جیا ن زو نے فرمایا ”پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے ہیں اور پا ک چین سفا رتی تعلقات کی اس سال 60 ویں سالگرہ ہے اور تا ریخ نے ثابت کیا ہے کہ دونوں ملک ضرورت کے وقت کا م آنے والے حقیقی دوست ہیں ۔ پا کستا ن کے انقلا بی شا عر جنا ب حبیب جالب نے پاک چین دوستی پر ایک نظم میں فرمایا۔
چین اپنا یا ر ہے
اس پر جا ن نثار ہے

غر ض پاک چین دوستی ایک خو بصور ت بند ھن ہے ہما رے دوست عو امی جمہو ریہ چین کے لیے یکم اکتوبر ایک خا ص اہمیت کا حا مل ہے یہ اس کی آزادی کا دن ،زندہ قو میں اپنی آزا دی کے دن بڑ ے جو ش و خروش سے منا تی ہے ہرسال کی طر ح اس سال بھی چینی عوام نے اپنی آ زادی کا دن بڑے جو ش خرو ش سے منا نے کا فیصلہ کیا ہے اس سال اکتو بر کی تعطیلا ت کے علا و ہ زائد سر کا ری چھٹیو ں کا اعلان بھی کیا گیا یہ چھٹیا ں ہر چند کہ مو سم خزا ں کے مو سم سے منسوب ہو تی ہیں لیکن چینی عوام آزادی کے جشن قریب ہو نے کی بناء پر اسے جشن آزادی کا تحفہ ہی سمجھتے ہیں ایک زندہ اور محنتی قوم ہو نے کے نا تے چینی عوام ان چھٹیو ں کو سارا دن گھر میں ٹی وی کے آگے بیٹھ کر یا سوکر نہیں گنو اتی وہ فالتو ا وقا ت ضا ئع کر نے کے بجا ئے ملک کی خد مت کو تر جیح دیتی ہیں شہری ان اوقات میں کو ئی فلا حی کا م مثلا پودے لگانا یا سا حل سمند ر کے کنا رے رضا کا را نہ صفائی کا کام انجا م دیتے ہیں چینی قوم بڑ ی با صلا حیت محنتی اور سادہ قوم ہیں ،ہز اروں سال قبل جب مغر بی قو میں بر بریت اور جہالت کی تا ریکی میں ڈو بی ہو ئی تھیں اس وقت فر زندان چین نے مل جل کر با مقصد زند گی بسر کر نا اور با مقصد چیز یں بنا نا سیکھ لی تھیں انھوں نے سب سے پہلے کا غذ اور چھا پے خا نے ایجا د کر کے دنیا ئے علم پر ایک ا حسان عظیم کیا دنیا میں عر صہ دراز تک چین میں کتا بوں کی تعداد سب سے زیا دہ تھی چین میں پہلا نا ول چھ سو سال ق م میں لکھا گیا چین کی ابتدا ئی لکھی گئی تا ریخ پر زیا دہ تر انسانی رنگ غالب ہے ۔ 1929ءمیں سو ئیڈ ن کے ما ہر ارضیا ت ڈا کٹر اینڈ رسن کو چین کے ایک غار میں ایسے انسا نی ڈ ھا نچے ملے جو اس با ت کا ثبو ت تھے کہ چین میں انسا نی تا ریخ تقریبا پا نچ لا کھ سال پرا نی ہے چین کے قدیم بادشا ہت مختلف خاندانوں جن میں شنگ خا ندان ، منگ خا ندان ،چا ﺅ خا ندان ، منگ خا ندان ، سن خا ندان ، یا ن خا ندان ، ہا نگ خا ند ان ، با ن اور سنگ خا ندان شا مل تھے چین مغرب میں۵ ہزار میل تک بلند پہا ڑیوں اور ریگستانوں میں گھرا ہو اہے مشرق میں بحر کا ہل تک بکھرا ہو اہے محل وقوع کے لحا ظ سے کا فی بڑا ملک ہے اس کا ندا زہ اس با ت سے لگائیے کہ اس کے ایک صو بے سنکیا نگ کا رقبہ انگلستا ن ، روس ، جر منی اور فرانس سے بھی بڑا ہے ۔

اتنے بڑ ے محل وقو ع کے با وجود چینی فطرتی طور پر دنیا سے الگ رہنے کی خوا ہش مند تھے ان کے فلسفیوں کی تعلیما ت نے انھیں اور بھی قدا مت پسند اور کنا رہ کش کر دیا تھا وہ صلح جو اور امن پسند طبعیت رکھتے تھے دیوار چین بنا نے کی وجوہ بھی شا ئد یہی رہی ہو گی جو انھیںتا تا ریوں کے حملے سے بچنے میں بھی مد دگا ر ثا بت ہوئی تھی یہ دیوار چین جسے دنیا ” دی گریٹ وال آف چا ئنا “کے نا م سے جا نتے ہیں یہ دیوار 300 ق ۔م میں شہنشاہ ہو آن لی نے بنوائی تھی اس کی لمبا ئی15 میل اور چوڑائی 25 فٹ ہے اس کی لمبا ئی کی بنا ءپر اسے چا ند سے بھی دیکھا جا سکتا ہے چین کی اکثریت بدھ مت کی پیرو ہے ان کے مذ ہبی فلسفیوں میں لا ﺅ تسی اور کنفیو شس خا صے مشہور ہو ئے خا س طور پر کنفیو شس کے افکا ر نے ان کے خیلا ت میں کا فی تبد یلیا ں پیدا کی حتیٰ کہ اس کی وفا ت کے بعد بھی ہر شہر میں اس کے نا م کے مند رتعمیر کیے گئے آج بھی اسکے متعقدین کی تعداد کروڑوں میں ہیں جو پو ری دنیا میں پا ئے جا تے ہیں۔

اہل مغر ب کے قدم چین کے شہر کینٹین میں سب سے پہلے پڑے اور مشہور زما نہ افیو ن جنگ کا آغاز ہوا جس میں چینیوں کی شکست کے بعد مغر بی ملکو ں نے یہا ں پر اپنے قد م جما لیے ان مغربی ملکوں نے انھیں اپنے زیر نگیں رکھنے کے لیے افیون کا عادی بنا دیا تھا چینیوں نے ایک طو یل جد وجہد کے بعد آ زادی حا صل کی ہزاروں چینی انقلا بیوں کو ایک دن میں تہ تیغ کیا گیا یہا ں تک کہ چا ئنا کی سڑکیں مد توں خو ن شہید اں سے رنگین رہی چینی قوم ان شہیدو ں کی قربا نی کبھی نہیں بھو لی جنھوں نے اپنی جا نوں کا نذارنہ پیش کر کے وطن کو آزادی سے ہمکنا ر کیا ان شہیدوں کی یا دمیں چینی قوم 4 مئی کو یو م بیداری منا تی ہے ۔

اپنی آزادی کے بعد چینی قوم نے تیز ی سے ترقی شروع کی وہ قوم جو پوری دنیا میں افیونی قوم کے لقب سے مشہور تھی اس نے ثا بت کر دکھا یا کہ اگر پوری قوم متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کر ئے اس کے لیڈرز نیک نیتی سے قوم کی تعمیر میں حصہ لیں تو وہ ضرور کا میابی سے ہمکنا ر ہوتی ہے وہا ں کے عوام اپنے قا ئد ما وزے تنگ کے افکار پر سختی سے عمل پیرا ہیں جنھوں نے محنت کی عظمت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہر چینی اپنے ہا تھ سے کا م کرے کہ کسی شخص کے لیے تھو ڑا ساکا م کر نا مشکل نہیں ہو تا جو چیز مشکل ہے وہ ہے تما م عمر اچھے کا م کرنا محنت کرو گے تو تجر بہ ہو گا اور تجربہ ہی علم کا سونا اور معراج ہے۔ چینی قوم انھی افکار کی روشنی میں نے اپنا انفرا اسٹر کچر تیار کر نا شروع کیا پورے ملک میں سڑ کوںکا جال بچھا دیا گیا ، ریلو ے لا ئنیں ، بند رگا ہیں اور ائیر پو رٹس بنا ئے گئے تعلیم اور صحت کو سب کے لیے عام کیا گیا پوری دنیا میں سب سے بڑ ی فورس چین کے پا س ہے اس وقت چین کا گو رتھ ریٹ پوری دنیا میں سب سے زیا دہ ہے آج پو ری دنیا میں ہر گھر ہر محلہ ،دکا ن ،اسپتا لوں ، کا رخانے غرض ہر جگہ ” میڈان چا ئنا “چھا یا ہوا ہے چین آبادی کے لحا ظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہو نے کے با وجود بہبود آبا دی کے مسائل کا شکا ر نہیں ہو ا ایک بڑی آبا دی والا ملک ہو نے کے نا تے سب سے بڑ ی افرادی قوت چین کے پا س ہے جو تقریبا پچا س کروڑ کے لگ بھگ ہے یورپ اس وقت چین کی مصنو عات کا سب سے بڑا خریدار ہے اس کے بعد امریکہ کا نمبر آتا ہے چین نے یہ مقام اپنی محنت اور ایما نداری سے حا صل کیا چینی لو گ اپنی کہا وتو ں اور مہا وروں کے لیے بھی خا صے مشہو ر ہیں ان کی کہا وت ہے کہ اگر ایک سال کی منصوبہ بند ی کر نی ہے تو مکئی لگا ﺅ اگر دس سال کی منصوبہ بند ی کر ناچا ہتے ہو تو در خت لگاﺅ اور اگر صدیو ں کی منصو بہ بند ی کر نا چا ہتے ہو تو اپنے عوام کی تر بیت کرو انھیں بہتر ین تعلیم دو ۔
Ainee Niazi
About the Author: Ainee Niazi Read More Articles by Ainee Niazi: 150 Articles with 148429 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.