قربِ قیامت کی 72 چھوٹی نشانیاں

:حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: بہتّر (72) چیزیں قرب قیامت کی علامت ہیں، جب تم دیکھوکہ:

1-- لوگ نمازیں غارت کرنے لگیں گے، یعنی نمازوں کا اہتمام رخصت ہو جائے گا.
2--امانت ضائع کرنے لگیں گے ،یعنی جو امانت ان کے پاس رکھی جائے گی اس میں خیانت کرنے لگیں گے.
3--سود کھانے لگیں گے.
4--جھوٹ کو حلال سمجھنے لگیں گے، یعنی جھوٹ ایک فن اور ہنر بن جائے گا.
5--معمولی معمولی باتوں پر خون ریزی کریں گے.
6--اونچی اونچی عمارتیں بنائیں گے.
7--دین بیچ کر دنیا جمع کریں گے.
8--قطع رحمی یعنی رشتہ داروں سے بد سلوکی ہو گی.
9--انصاف نایاب ہو جائے گا.
10--جھوٹ سچ بن جائے گا.
11--لباس ریشم کا پہنا جائے گا.
12--ظلم عام ہو جائے گا.
13--طلاقوں کی کثرت ہو گی.
14--نا گہانی موت عام ہو جائے گی یعنی ایسی موت جس کا پہلے سے پتہ نہیں ہو گا.
15--خیانت کار کو امین اور امانت دار کوخائن سمجھاجائےگا۔
16--جھوٹے انسان کو سچا سمجھا جائے گا.
17--سچے انسان کو جھوٹا سمجھا جائے گا.
18--تہمت تراشی عام ہوجائےگی، یعنی لوگ دوسروں پر جھوٹی تہمتیں لگائیں گے.
19--بارش کے باوجود گرمی ہو گی.
20--اولادغم وغصہ کا موجب ہوگی۔
21--کمینے لوگ عیش و عشرت کی زندگی بسر کریں گے.
22--شریفوں کا ناک میں دم ہو جائے گا۔
23--امیر اور وزیر جھوٹ کے عادی بن جائیں گے.
24--امین خیانت کرنے لگیں گے.
25--سردار ظلم پیشہ ہوں گے.
26--عالم اور قاری بد کردار ہوں گے یعنی عالم بھی ہیں اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں مگر بد کردار ہیں.
27--لوگ جانوروں کی کھالوں کے لباس پہنیں گے.
28--لوگ جانوروں کی کھالوں سے بنے اعلی درجے کے لباس پہنیں گے لیکن ان کے دل مردار سے بھی زیادہ بدبودار ہوں گے.
اور ایلوے سے بھی زیادہ کڑوے ہوں گے.
29--سونا عام ہو جائے گا.
30--چاندی کی مانگ بڑھ جائے گی.
31--گناہ زیادہ ہو جائیں گے.
32--امن کم ہو جائے گا.
33--قرآن کریم کے نسخوں کو آراستہ کیا جائے گا
34--اور اس پر نقش ونگار بنائے جائیں گے.
35--مسجدوں میں نقش و نگار کئے جائیں گے.
36--اونچے اونچے مینار بنیں گے.
37--لیکن دل ویران ہوں گے.
38--شرابیں پی جائیں گی.
39--شرعی سزاؤں کو معطل کر دیا جائے گا.
40--لونڈی اپنے آقا کو جنے گی یعنی بیٹی ماں پر حکمرانی کرے گی.
41--جو لوگ ننگے پاؤں،
42--ننگے بدن،
43--غیرمہذب ہوں گے وہ بادشاہ بن جائیں گے.
44--تجارت میں عورت مرد کے ساتھ شرکت کرے گی، جیسے آج کل ہو رہا ہے.
45--مرد عورتوں کی نقالی کریں گے.
46--عورتیں مردوں کی نقالی کریں گی یعنی مرد عورتوں جیسا حلیہ بنائیں گے
47-- اورعورتیں مردوں جیسا حلیہ بنائیں گی.
48--غیر اللہ کی قسمیں کھائی جائیں گی یعنی قسم تو صرف اللہ یا اللہ کی صفت کی کھانا جائز ہے، دوسری چیزوں کی قسم کھانا حرام ہے.
49--مسلمان بھی بغیر کہے جھوٹی گواہی دینے کو تیار ہو جائیں گے.
50--صرف جان پہچان کے لوگوں کو سلام کیا جائے گا ؛حالانکہ حضور اکرم صلی اللہ عليہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس کو تم جانتے ہو اسکو بھی سلام کہو اور جس کو تم نہیں جانتے اس کو بھی سلام کہو.
51--غیر دین کے لئے شرعی علم پڑھا جائے گا یعنی شرعی علم دین کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے لئے پڑھا جائے گا.
52--آخرت کے کام سے دنیا کمائی جائے گی.
53--مال غنیمت کوذاتی جاگیر سمجھ لیا جائے گا.
54--امانت کو لوٹ کا مال سمجھا جائے گا.
55--زکٰوۃ کو جرمانہ سمجھا جائے گا.
56--سب سے رذیل آدمی قوم کا لیڈر اور قائد بن جائے گا.
57--آدمی اپنے باپ کی نافرمانی کرے گا.
58--اور اپنی ماں سے بد سلوکی کرے گا.
59--دوست کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کریں گے.
60--شوہر بیوی کی اطاعت کرے گا.
61--بدکاروں کی آوازیں مسجدوں سے بلند ہوں گی.
62--گانے والی عورتیں داشتہ رکھی جائیں گی۔
63--گانے بجانے اور موسیقی کے آلات کو سنبھال کر رکھا جائے گا.
64--سر راہ شرابیں پی جائیں گی.
65--ظلم کو فخر سمجھا جائے گا.
66--انصاف بکنے لگے گا یعنی عدالتوں میں انصاف فروخت ہو گا.
67--پولیس والوں کی کثرت ہو جائے گی.
68--قرآن کریم کو نغمہ سرائی کا ذریعہ بنایا جائے گا ۔
69--درندوں کی کھال کے موزے بنائے جائیں گے.
70--امت کے آخری لوگ اپنے سے پہلے لوگوں پر لعن طعن کریں گے یعنی تنقید کریں گے.

اُس وقت سرخ آندھی،زمین میں دھنس جانے،شکلیں بگڑجانےاورآسمان سےپتھر برسنے کے جیسے عذابوں کاانتظار کیاجائے۔

(درمنثور،تفسیر سورہ محمدآیت نمبر:۱۶)
(اخرجہ ابونعیم فی الحلیہ،درمنثور،تفسیر سورۂ محمد،آیت: ۱۶)

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 187 Articles with 81190 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.